جنوبی کوریا : سمندر کی تہ سے 600 برس قدیم جہاز نکال لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے ماہرین آثارِ قدیمہ نے ملک کے مغربی ساحل کی تہ سے 600 برس پرانے بحری کارگو جہاز کی باقیات نکال لیں۔ نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم ہیریٹیج کا کہنا تھا کہ ماڈو 4 نامی پندرہویں صدی کے اس جہاز کو برسوں کی کوشش کے بعد صحیح حالت میں نکال لیا۔ یہ جہاز اس وقت کے کی سلطنت کے سمندری ٹیکس اور نقل و حمل کے پیچیدہ نظام کا سب سے واضح مادی ثبوت ہے۔یہ جہاز پہلی بار 2015 ء میں دریافت کیا گیا جس کے بعد برسوں تک یہ جہاز محققین کے مطالعے اور اس جو محفوظ کرنے کے کام کی وجہ سے زیر آب رہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :