کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ آج انہوں نے اپنے بیٹے کا دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اپنے بیٹے کی آمد کو اپنی زندگی کا بے حد خوشگوار لمحہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
جوڑے نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ ان کا “خوشیوں کا تحفہ” دنیا میں آ چکا ہے، اور وہ مداحوں کی جانب سے دی گئی محبت اور نیک خواہشات کے لیے سب کے مشکور ہیں۔ پیغام میں بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی درج تھی تاہم بچے کا نام ابھی تک نہیں بتایا گیا۔
View this post on Instagramوکی کوشل کے بھائی، اداکار سنی کوشل نے بھی اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے وکی اور کترینہ کی پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب چچا بن گئے ہیں۔
فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ مادھوری ڈکشٹ، پری نیتی چوپڑا، شریا گھوشال، زویا اختر سمیت کئی ساتھی فنکاروں نے وکی اور کترینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔