بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وکی کوشل نے کچھ دیر قبل اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے۔

اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

انہوں نے لکھا کہ ہماری خوشی کا بنڈل آ گیا ہے، بے پناہ محبت اور تشکر کے ساتھ، ہم اپنے بچے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیٹے کی تاریخ پیدائش بتاتے ہوئے لکھا کہ اس کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی ہے۔

وکی کوشل کی جانب سے پوسٹ شیئر ہوتے ہی ساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے مبارک باد اور ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 دسمبر 2021ء کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وکی کوشل

پڑھیں:

مداحوں نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی کا ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے موازنہ کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل’سانول یار پیا‘ میں سدرہ نیازی کے نئے لک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو سنہرے اور مرون رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 7th Sky Entertainment (@7thskyentertainment)

مداح سدرہ نیازی کی خوبصورتی اور ان کے نئے لُک کا موازنہ کترینہ کیف سے کر رہے ہیں کیونکہ ان کا یہ لُک بھارتی اداکارہ کے مشہور’چکنی چمیلی لُک‘ سے بہت ملتا جلتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس نئے لُک پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

زیادہ تر صارفین نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دیا ہے جب کہ کچھ صارفین اُن کا موازنہ فلم انڈسٹری کی کئی دیگر مشہور اداکاراؤں سے بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
  • اسلامی انقلاب ایرانی عوام میں مکتبِ فاطمیہ کی حقیقت طلبی کی تجلی ہے، آیت اللہ جنتی
  • اسلامی انقلاب ایران عوام میں مکتبِ فاطمیہ کی حقیقت طلبی کی تجلی ہے، آیت اللہ جنتی
  • ’’میرے ہی شاگرد نے شادی کی پیشکش کی تھی‘‘؛ رومیسہ خان کا انکشاف
  • مداحوں نے سدرہ نیازی کو کترینہ کی ’ہمشکل‘ قرار دے دیا
  • پسرور میں باپ نے اپنے بیٹے کے لیے ایک کروڑ روپے کا سونے کا سہرا بنوا دیا
  • مداحوں نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دے دیا
  • کیمرون میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 48 ہلاک
  • پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 264 رنز کا ہدف