دشمن عربوں کیلئے ایرانی حمایت میں تحریف کی کوشش کر رہا ہے، سید عبد الملک الحوثی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
رہبر انقلاب یمن نے خبردار کیا ہے کہ دشمن ایران-اسرائیل تنازعے کو ایسے انداز میں پیش کرنیکی کوشش میں ہے کہ گویا اس ماجرے میں عربوں کا کوئی کردار ہی نہیں! اسلام ٹائمز۔ لبنان میں منعقدہ 34ویں عرب نیشنل کانفرنس کے ساتھ اپنے آنلائن خطاب میں یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بن بدرالدین الحوثی نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل، امریکہ کے تعاون سے، علاقائی ممالک کی سرزمین پر آزادانہ انداز میں اپنی غیر قانونی نقل و حرکت کی مساوات کو مسلط کرنے کی کوشش میں ہے درحالیکہ وہ ہمیشہ حق کے حامل مظلوم فریقوں کو ہی مورد الزام ٹھہراتا ہے۔ سربراہ انصار اللہ یمن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں کے دوران دشمن نے لبنان کی حفاظت کرنے اور غزہ پر ناجائز قبضے کو روکنے والے "ہتھیاروں" کو ڈلوانے کی سرتوڑ کوشش کر دیکھی ہے۔
سید عبدالمالک بن بدر الدین الحوثی نے تاکید کی کہ دشمن، عربوں کی حمایت پر مبنی ایران کے اہم کردار کو مسخ کر دینے کے درپے ہے، گویا جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف "ایران اور اسرائیل کے درمیان ہی ایک تنازعہ" ہے اور اس میں عربوں کا کوئی کردار نہیں! انہوں نے کہا کہ ایران-اسرائیل تنازعے کو عربوں کی شمولیت کے بغیر پیش کرنا انتہائی سطحی اور جھوٹی کوشش ہے کہ جو واضح حقائق کو نظر انداز کرتی ہے۔
رہبر انقلاب یمن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا اعلان کردہ ہدف؛ "گریٹر اسرائیل" نامی مذموم منصوبے کو عملی جامہ پہنانا ہے تاہم غزہ کی حمایت پر مبنی مزاحمتی محاذوں نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اپنے استحکام کے ساتھ ساتھ اپنی موثر شرکت اور عظیم قربانیوں کے ہمراہ حمایتی محاذ کی صف میں سب سے آگے ہے۔
سربراہ انصار اللہ یمن نے فلسطینی عوام کی حمایت پر مبنی یمنی افواج کے مزاحمتی کردار کا بھی ذکر کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج نے گذشتہ 2 سالوں کے دوران غزہ کی حمایت میں مجموعی طور پر 1 ہزار 830 آپریشن انجام دیئے ہیں جن میں بیلسٹک و کروز میزائلوں سمیت ڈرون طیاروں اور جنگی کشتیوں کے ہمراہ آپریشن بھی شامل ہیں۔ سید عبدالملک بن بدر الدین الحوثی نے کہا کہ یمنی فوج نے اپنی بحری کارروائیوں کے دوران دشمن کے 228 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں واقع قابض اسرائیلی رژیم کی ایلات نامی بندرگاہ گذشتہ 2 سالوں سے مکمل طور پر بند ہو چکی ہے اور اسے بھاری معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
سربراہ انصار اللہ یمن تاکید کی کہ امریکی جارحیت کے مقابلے میں یمنی فوج نے نہ صرف 22 ایم کیو 9 (MQ-9) امریکی ڈرون طیارے مار گرائے ہیں بلکہ اپنی بحری کارروائیوں میں 5 طیارہ بردار امریکی بحری بیڑوں اور ان کے ساتھ ہمراہ موجود کئی ایک جنگی کشتیوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جس کے باعث دشمن میدان چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہونے پر مجبور ہوا۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں رہبر انقلاب اسلامی یمن نے تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ گذشتہ 2 سالوں میں یمن کے خلاف امریکی و اسرائیلی حملوں کی تعداد تقریباً 3 ہزار ہو چکی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گذشتہ 2 سالوں انصار اللہ الحوثی نے کی حمایت کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور ایران عالمی امن و مسلم امہ کے اتحاد کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لئے پرعزم ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سفیر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور وفد کا استقبال کیا، انہوں نے مسائل کیلئے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی اور صدر مسعود پزشکیان کیلئے عزت و تکریم اور خیر سگالی کے پیغامات دیئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ریاستی دہشت گردی اور خود مختار ممالک کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور ایران بد قسمتی سے دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، دونوں ممالک پوری دنیا کیلئے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کیلئے مشترکہ عزم رکھتے ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ باہمی مفاد کے مختلف شعبوں بالخصوص معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کا خواہش مند ہے۔
یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے
سپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر باقر نے وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کی عوام کا حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں بھرپور تعاون اور حمایت پر دلی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی حمایت کو ایرانی عوام کی تحسین اور خصوصی پذیرائی حاصل ہے، پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر باقر قالیباف نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ساتھ مثبت تعاون کو سراہتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا خصوصی شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں بشمول معیشت اور تجارت میں تعاون کو مزید بڑھانے کے ایرانی عزم کا اظہار کیا۔
اپٹما نے وزارت فوڈ سکیورٹی کے خلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا
ایرانی سپیکر نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی طرف سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کیلئے جذبہ خیر سگالی کا بھی اظہار کیا، انہوں نے پاکستان میں دورے کے دوران مہمان نوازی پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعظم کے خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔