بنوں (نیوزڈیسک) تھانہ کینٹ ممند خیل کے علاقے میں بنوں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن ہلاک ہو گئے۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا

ڈی پی او نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 10 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

شہید پولیس اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی سخت کر دی اور علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پولیس اور

پڑھیں:

کراچی، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار

کراچی:

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی جانب سے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت صغیر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، کیش رقم اور 125 موٹرسائیکل برآمد کی۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، پولیس اہلکار شہید ، 9 ڈاکو ہلاک
  • بنگلہ دیش: انتخابی ریلی پر فائرنگ، ایک ہلاک، امیدوار سمیت دو زخمی
  • ٹانک میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید
  • گھوٹکی: رونتی کچے میں آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک
  • میرپور ماتھیلو، کچے میں پولیس اور رینجرز کا بڑا آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید
  • میرپور ماتھیلو، کچے میں پولیس اور رینجرز کا بڑا آپریشن، 6 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید
  • کراچی، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار
  • کراچی، پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • فلپائن؛ طوفان میں فوجی ہیلی کاپٹر بھی تباہ، 6 اہلکار ہلاک؛ مجموعی تعداد 86 ہوگئی