گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ریڈ لائن کی تعمیر میں تاخیر‘ جماعت اسلامی کا کل احتجاجی مارچ کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-28
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریڈ لائن بی آر ٹی کی تعمیر میں تاخیر، منصوبے کی خامیوں، دکانداروں کے نقصانات اور متبادل راستوں کی بدترین صورتحال پر لائحہ عمل کی تیاری کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے قائم کردہ ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کی۔اجلاس میں کنوینر ایکشن کمیٹی و سیکرٹری جنرل پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی، امیر ضلع شرقی نعیم اختر، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی ابن الحسن ہاشمی، بلدیاتی چیئرمین ظفر خان، نعمان الیاس، ڈاکٹر ریحان احمد، سلیم عمر سمیت اسٹیرنگ کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مہم کو تیز کیا جائے گاکہ آج4 مقامات سبزی منڈی، بیت المکرم مسجد، صفورا چوک اور موسمیات پر کیمپس لگائے جائیں گے،کیمپ آفس بیت المکرم مسجد کے قریب قائم کیا جائے گا جہاں سے ذمے داران عوامی آگہی مہم کا آغاز کریں گے جبکہ کل یکم نومبربروز ہفتہ 4:30 بجے شام بیت المکرم مسجد تا حسن اسکوائر تک ایک’’ احتجاجی مارچ ‘‘کیا جائے گا،مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی نے ریڈ لائن منصوبے کو عوام کے لیے عذاب بنا دیا ہے۔ کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات سے حکومت کو کوئی سروکار نہیں، کیونکہ کراچی ان کے ووٹ کا شہر نہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کو اپنا شہر سمجھتی ہے اور اس کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہی ہے۔جیسے ماضی میں یونیورسٹی روڈ تعمیر کرو مہم کامیابی سے چلائی گئی تھی، ویسے ہی اب ریڈ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے بھی عوامی دباؤ پیدا کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ کاروباری و رہائشی حضرات کے نقصانات کی تفصیل کے لیے سوالنامے تقسیم کیے جائیں گے تاکہ ان کے ازالے کے لیے سیاسی اور قانونی جدوجہد کی جا سکے۔عوامی آگہی کے لیے ہینڈبلز بھی تقسیم کیے جائیں گے جبکہ تاجر نمائندوں اور متاثرین کو احتجاجی مارچ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔امیر ضلع شرقی نعیم اختر نے اجلاس میں ذمے داران اور کمیٹی ممبران کو بی آر ٹی، ریڈ لائن تعمیر کرو مہم کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔