بھارتی کرکٹر شریاس آئیر خطرناک چوٹ کے باعث آئی سی یو میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
بھارت کے معروف بلے باز شریاس آئیر کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد سڈنی کے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔
30 سالہ کھلاڑی کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اندرونی خون رسنے (internal bleeding) کی تشخیص کی۔
میچز ختم ہونے کے بعد ٹیم بھارت واپس روانہ ہوگئی، تاہم شریاس آئیر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ سڈنی میں ہی رک گئے۔
مقامی بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اندرونی خون بہنے کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
میڈیکل ٹیم کے مطابق، اگر فوری علاج نہ کیا جاتا تو معاملہ جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا، کیونکہ ڈریسنگ روم میں ہی ان کے وائٹلز غیر مستحکم ہونے لگے تھے۔
یہ بھی پڑھیے ویرات کوہلی اور روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ سے باہر، ریٹائرمنٹ کی افواہیں زور پکڑ گئیں
ایک ٹیم آفیشل نے بتایا ’شریاس گزشتہ 2 دن سے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔ رپورٹس میں اندرونی بلیڈنگ سامنے آنے کے بعد انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ 2 سے 7 دن تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گے تاکہ کسی انفیکشن کا خطرہ نہ رہے۔ شریاس آئیر کی اب حالت مستحکم ہے، مگر معاملہ سنگین ہوسکتا تھا۔ وہ سخت جان کھلاڑی ہیں، جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔‘
چوٹ لگنے کا واقعہ، ایلیکس کیری کا کیچ پکڑتے ہوئے پسلیوں پر چوٹیہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب آئیر نے ایلیکس کیری کا کیچ پکڑنے کے لیے پیچھے دوڑ لگائی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی تازہ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا
کیچ تو انہوں نے شاندار انداز میں مکمل کر لیا، مگر پھسلنے کے باعث ان کی پسلیوں پر زور دار چوٹ لگی جس سے اندرونی زخم پیدا ہوئے۔
واپسی غیر یقینی، جنوبی افریقہ سیریز میں شرکت مشکوکڈاکٹروں کے مطابق، شریاس آئیر کو کم از کم ایک ہفتہ اسپتال میں زیرِ علاج رہنا ہوگا۔
ان کی بھارت واپسی کا انحصار مکمل صحتیابی پر ہوگا، جبکہ ان کی آئندہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز (30 نومبر سے شروع ہونے والی) میں شرکت پر بھی شدید شکوک پیدا ہو گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا کرکٹ ٹیم شریاس آئیر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا کرکٹ ٹیم شریاس آئیر شریاس آئیر کے مطابق
پڑھیں:
نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
بھارت میں نیٹ (NEET) امتحان کے مبینہ پیپر لیک کے خلاف دہلی سے شروع ہونے والا احتجاج اب ملک کے مختلف شہروں تک پھیل گیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور اصلاحات کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں، جبکہ دہلی یونیورسٹی نے اپنے طلبہ اور اساتذہ کو جنتر منتر پر جاری احتجاج میں شرکت سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پیپر لیک کے خلاف احتجاج اب صرف دارالحکومت دہلی تک محدود نہیں رہا۔ ممبئی، کولکاتا، بنگلورو، حیدرآباد، پٹنہ، لکھنؤ، چندی گڑھ اور دیگر شہروں میں بھی طلبہ تنظیموں نے ریلیاں، دھرنے اور احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ متعدد مقامات پر طلبہ نے امتحانی نظام میں اصلاحات، پیپر لیک میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
Huge crowd of students floods roads of Nashik.
Student protest is now getting pan India surge. pic.twitter.com/tW5HlH2LuY
— VIZHPUNEET (@vizhpuneet) July 23, 2026
ادھر اپوزیشن جماعتیں بھی طلبہ کی حمایت میں میدان میں آ گئی ہیں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور ’انڈیا اتحاد‘ کے دیگر رہنماؤں نے احتجاجی طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ دہرایا ہے۔
دوسری جانب نیٹ دہلی یونیورسٹی نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ جنتر منتر پر ہونے والے اجتماعات سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت منظم کیے جاتے ہیں اور کسی بھی غیرقانونی مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایسے اقدامات طلبہ کی سلامتی، تعلیمی مستقبل اور پیشہ ورانہ مواقع کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں احتجاجی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ، نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج
یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی اور گمراہ کن خبروں سے بھی خبردار کرتے ہوئے طلبہ کو غیر مصدقہ معلومات شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاہم طلبہ تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت احتجاج دہلی احتجاج نیٹ پیپر لیک