Jasarat News:
2025-12-09@20:54:30 GMT

شکست کی خفت مٹانے کی کوشش!

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251210-03-3

 

عبدالتواب شیخ

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سر کریک کی نیوی کی مشقوں کے بعد بیان داغا ہے کہ سندھ کی پاکستانی سرحد تبدیل ہو سکتی ہے یہ بیان بھارتی عوام کاحوصلہ بڑھانے اور جنگ بنیان مرصوص میں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد خفت مٹانے کی بات سے بڑھ کر نہیں سمجھی گئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب نے بھی اس بیان کے جواب میں خوب کہا کہ اب حملہ ہوا تو رعایت نہیں برتی جائے گی اور سخت ترین منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی بھارت کی اس دھمکی کی مذمت کی اور نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ ایسی جارحانہ حرکت نہ کرے ہم متحد ہیں سندھ ان شاء اللہ پاکستان کا حصہ رہے گا اور ایوان نے مذمتی قرار داد بھی منظور کی، پاکستان ہندو کونسل کے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ محب وطن پاکستانی ہندوکمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتا سمجھتی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمے دارانہ اور بچکانہ احمقانہ اور اشتعال انگیز ہے۔ سندھ پاکستان کا حصہ ہے۔ دنیا میں سرحدیں جذباتی نعروں یا تقریوں سے نہیں بدلتیں۔

سندھ اسمبلی میں جماعت اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیاروں کی صنعت تباہ کردی اس کے جنگی طیارے تو ائر شو میں شو کرنے کے قابل بھی نہیں مودی کس منہ سے ہمارے ساتھ جنگ کریں گے؟ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے قرار داد پاکستان کی منظوری اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا مودی ہماری فکر چھوڑیں اپنی فکر کریں۔ وہ تنہائی کا شکار ہوگئے ہیں سکھ تنظیموں نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بھارت سندھ کو بانی پاکستان ہونے اور باب الاسلام ہونے پر سزا وار سمجھے ہوئے ہے اور ایک روایت بھی سندھ کے مسلمانوں کو متنبہ کرتی ہے کہ بھارت کے ہاتھوں سندھ تباہ ہوگا۔ سو اس کے ہاتھوں سے بچنے کی تدبیر حتی المقدور سندھ کے غیور مسلمان اور دیگر باسی اپنا جز ایمان ودھرم بنائے ہوئے ہیں بلکہ وہ یہ بھی تصور رکھتے ہیں کہ ممبئی سندھ کا حصہ تھا اور یہ حق بھی سندھ کا ہے جو آج نہیں تو کل غزوۂ ہند کی صورت مل کر رہے گا ان شاء اللہ۔ بھارت نے جنرل ضیاء الحق کے دور میں بھی سندھ کی سرحد پر مشقوں کے ذریعہ پاکستان کے اس صوبہ پر قبضہ کا منصوبہ بنایا مگر پھر ضیاء الحق کی ایک ہی دھمکی نے بھارتی نیتائوں کی پتلون گیلی کردی تھی، یوں بھارتی فوج لوٹ کے بدھو گھر کو آئے کی مثال بن گئے۔ آرمی چیف اسلم بیگ نے کہا تھا کہ بھارت سندھ میں بھارتی پٹھوئوں پر سالانہ 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، اس کے منہ پر کالک جی ایم سید کے گھرانے نے سندھو دیش کے نعرے سے دستبرداری کرکے خود مختاری کا نعرہ اپنا کر مل دی۔ رہے دیگر قوم پرست کہلانے والی تنظیمیں وہ ٹوٹ پھوٹ کر بکھر گئیں اور ان کو ایک محدود دائرہ میں بھڑاس نکالنے اور اغیار سے محنتانہ کی اجازت اور کڑی نگہداشت نے ان کو غیر موثر کردیا اور جس نے بھی دائرہ پھلاندہ وہ مارا گیا؛ نے بھی بھارتی عزائم کو غیر موثر بنادیا ہے۔ اس زمینی حقائق کی روشنی اور بھارت کی عالم آشکار پٹائی میں بھارتی وزیر دفاع کا خواب اور بیان دیوانے کی بڑ بڑاہٹ سے بڑھ کر نہیں ویسے بھی ہوش محمد شیدی کا نعرہ تاریخ کے صفحات اور سندھ کے عوام کے قلب میں زندہ اور تابندہ ہے کہ ’’مرسون مرسون سندھ نہ ڈیسون‘‘۔

 

عبدالتواب شیخ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے بھی

پڑھیں:

پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف

سٹی 42: خواجہ آصف  نے ایکس پر پیغام  دیتے ہوئے کہا پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فردِ واحد اپنے مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے اور ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ریاست اور اس کے اداروں کو نشانہ بنائے تو ایسے شخص  کو delusional mind یا بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں دیے جانے والے ردِعمل کے پیچھےاسی شخص اور اس کے حواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیز ہرزہ سرائی ہے جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ریاستِ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی امین افواجِ پاکستان اور ان کی قیادت میں تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔

پہلی بار تیتر کے شکار کے لیے 80 شکار گاہیں مختص

یاد رکھیں؛ ملکی وقار، خودمختاری اور قومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کسی بھی سطح پہ کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج کیخلاف بیانات انتہائی اشتعال انگیز اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ
  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستانی افواج سے متعلق بیان مسترد کردیا
  • 9 مئی کو تحریکِ انصاف اور 10 مئی کو بھارت کو شکست دی، عطا اللہ تارڑ
  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاک افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
  • پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
  • پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل
  • پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، دفتر خارجہ
  • بھارتی شوہر دوسری شادی کی کوشش کر رہا ہے، پاکستانی خاتون کی نریندر مودی سے مداخلت کی اپیل