الیکس کیری کا کیچ پکڑنا مہنگا پڑ گیا، شریاس ائیر آئی سی یو منتقل
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں شدید چوٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس وقت وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
میچ کے دوران شریاس ائیر نے الیکس کیری کا شاندار کیچ پکڑتے ہوئے بائیں پسلی زخمی کر لی تھی، جس کے نتیجے میں اندرونی خون بہنے لگا اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
ذرائع کے مطابق شریاس ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی میں تقریباً ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ چوٹ جان لیوا بھی ہو سکتی تھی اور انہیں انفیکشن سے بچانے کے لیے چند دنوں تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔
31 سالہ شریاس ائیر کی بھارت واپسی کا فیصلہ ان کی صحت میں بہتری آنے کے بعد کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شریاس ائیر
پڑھیں:
سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی، فیلڈ مارشل، نیول اور ائیر چیفس کا شاندار خراج عقیدت
اسلام آباد:اسلام آباد میں مسلح افواج کی جانب سے نشانِ حیدر پانے والے سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے شہید کو ان کی لازوال بہادری پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
1971 کی جنگ کے دوران ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر دشمن کے پیش قدمی کرتے بکتر بند دستوں کی نشاندہی کی اور ری کوئلس رائفل عملے کی رہنمائی کرتے ہوئے متعدد بھارتی ٹینک تباہ کروائے۔ ان کی بہادری سے محاذ پر صورتحال پاکستان کے حق میں بدل گئی۔
اسی دوران دشمن کی فائرنگ سے وہ جامِ شہادت نوش کر گئے اور تاریخ میں وطنِ عزیز پر جان قربان کرنے والوں کی صف میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سوار محمد حسین شہید کی قربانی اس عزم کی روشن علامت ہے کہ مادرِ وطن کی خود مختاری اور سلامتی کے لیے ہر قیمت چکائی جائے گی۔ ان کی جرات، بہادری اور فرض شناسی آج بھی پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند کرتی ہے۔
مسلح افواج نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم اپنے اس بہادر سپوت سمیت تمام شہدا کے ایثار و قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہدا کی بہادری، وفاداری اور وطن سے غیر متزلزل محبت پاکستان کے محفوظ اور مضبوط مستقبل کی ضمانت ہے۔