فتنہ الخوارج کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 25 دہشت گرد ہلاک ، پاک فوج کے5 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پاک فوج کے شہدا میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہ جہان، سپاہی علی اصغر شامل،کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد
سیکیورٹی فورسز نے پاک -افغان سرحد کے قریب خیبر پختونخوا دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان میں دو بڑے گروہوں کی مشتبہ نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے،آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی سرحد سے دراندازی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب خیبر پختونخوا کے دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان کے علاقوں میں دو بڑے گروہوں کی مشتبہ نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ان گروہوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، اور انتہائی درست اور مہارت سے کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کے اسپین وام کے علاقے میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسی دوران کرم کے علاقے گھکی میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کرنے والے مزید 10 دہشت مارے گئے۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف اس کارروائی کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔شہدا میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہ جہان، سپاہی علی اصغر شامل ہیں۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے دفاع کے لیے مکمل عزم و استقلال کے ساتھ پرعزم ہیں، اور ہمارے جوانوں کی یہ قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیٔرنس آپریشن جاری ہے، تاکہ بھارتی حمایت یافتہ کسی بھی باقی ماندہ دہشتگرد کو ہلاک کیا جا سکے۔ترجمان نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشتگردی کی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے ا ئی ایس پی ا ر پاک فوج کے کے مطابق کی کوشش
پڑھیں:
رام چرن کا ہمشکل جنونی مداح جھانوی کپور پر جھپٹ پڑا، ویڈیو وائرل
بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک تقریب کے دوران خوفزدہ حالت میں دیکھی جا سکتی ہیں، اور یہ منظر مداحوں سمیت صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فلم ’پیڈی‘ کی پروموشنل تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں اداکار رام چرن اور جھانوی کپور اپنی آنے والی تیلگو فلم کی تشہیر میں مصروف تھے۔ اسی دوران ایک مداح جذبات میں حد سے بڑھ گیا اور سیکیورٹی حصار توڑ کر اچانک اداکاروں کے قریب پہنچ گیا، جس سے موقع پر افراتفری پھیل گئی۔
رپورٹس کے مطابق رام چرن سے مشابہت رکھنے والے جنونی مداح نے سیکیورٹی کو چکمہ دے کر اسٹیج کی جانب بڑھا اور اداکاروں تک پہنچنے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں اور فلورنس سے تعلق رکھنے والے گیمبیا کے ایم ایم اے فائٹر کیون کنٹا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔ اس دوران جھانوی کپور واضح طور پر گھبراہٹ اور خوف کی کیفیت میں دکھائی دیں۔
View this post on Instagramبعدازاں اس مداح کو رام چرن سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی، جہاں وہ اداکار کے قدموں میں بھی گرگیا، تاہم اس پورے واقعے کے دوران سب سے زیادہ توجہ جھانوی کپور کے ردعمل نے حاصل کی، جو اس اچانک صورتحال سے شدید پریشان اور خوفزدہ نظر آئیں۔
واضح رہے کہ فلم ’پیڈی‘ 4 جون کو ریلیز کی جا رہی ہے، جس کی ہدایت کاری بوچی بابو ثنا نے کی ہے۔ فلم میں رام چرن اور جھانوی کپور کے ساتھ شوا راجکمار، جگپتی بابو، دیویندو اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔