سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی سرحد دراندازی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب خیبر پختونخوا کے دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان کے علاقوں میں دو بڑے گروہوں کی مشتبہ نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ان گروہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اور انتہائی درست اور مہارت سے کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کے اسپین وام کے علاقے میں خوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تنظیم فتنہ الخوارج کے 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسی دوران کرم کے علاقے گھکی میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کرنے والے مزید 10 خوارج مارے گئے۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف اس کارروائی کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہدا میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہ جہان، سپاہی علی اصغر شامل ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے یہ دراندازی کے واقعات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیہ میں مذاکرات میں مصروف ہیں، جس سے عبوری افغان حکومت کی نیتوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا وہ اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے واقعی سنجیدہ ہے یا نہیں۔

پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت پر زور دیتا آیا ہے کہ وہ اپنی جانب مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے اور دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، تاکہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف خوارج کے استعمال سے روکا جا سکے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے دفاع کے لیے مکمل عزم و استقلال کے ساتھ پرعزم ہیں، اور ہمارے جوانوں کی یہ قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، تاکہ بھارتی حمایت یافتہ کسی بھی باقی ماندہ دہشتگرد کو ہلاک کیا جا سکے۔

ترجمان نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشتگردی کی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے

پڑھیں:

شکارپور، پولیس کا بروقت ایکشن، ڈکیتی کی واردات ناکام، ایک ڈاکو ہلاک، پانچ فرار

شکارپور:

شکارپور کے علاقے جاگن لنک روڈ پر ڈکیتی کی اطلاع پر پہنچنے والی اسٹورٹ گنج پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر مہر سکنہ رستم کے نام سے ہوئی ہے، جو اقدامِ قتل، پولیس مقابلوں، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے 11 مقدمات میں مطلوب تھا۔

موقع پر موجود ڈاکو دو موٹر سائیکلز پر گلاب سعد خانانی، واجد سومرو اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔

ڈکیتوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں نادر مہر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر پانچ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف، میگزین اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی شکارپور کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی دباؤ، اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنے کا اعلان
  • چیف آف ڈیفنس فورسز سمیت مسلح افواج کے سربراہان کاسوّار محمد حسین شہید کو خراجِ عقیدت
  • دہشتگردوں کی آماجگاہ افغانستان سنگین خطرہ، پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر حمایت
  • دہشتگردوں کی آماجگاہ افغانستان سنگین خطرہ، پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر حمایت
  • پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو مردہ گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنا دی
  • شکارپور، پولیس کا بروقت ایکشن، ڈکیتی کی واردات ناکام، ایک ڈاکو ہلاک، پانچ فرار
  • اسرائیل نے مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قراردیدیا
  • ایک اور افریقی ملک میں فوجی بغاوت؛ صدر کے باغی اور وفادار اہلکار آمنے سامنے
  • افغانستان فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرے، بھارت کو زیادہ برق رفتار جواب ملےگا، فیلڈمارشل سید عاسم منیر
  • قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک