Juraat:
2025-12-09@04:48:46 GMT

اسرائیل نے مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قراردیدیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

اسرائیل نے مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قراردیدیا

آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، ایال زمیر کے بیان نے خطے کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی
10 اکتوبرکو جنگ بندی معاہدے میں طے کیا گیا تھا اسرائیلی فورسز اس لائن سے پیچھے ہٹ جائیں گی

اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت متعین کی گئی یلو لائن دراصل اسرائیل اور غزہ کے درمیان ایک نئی سرحد کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے اس بیان نے خطے کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف ایال زمیر نے غزہ میں موجود ریزرو فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن نہ صرف ایک نئی سرحدی حد بندی ہے بلکہ یہ اسرائیلی آبادیوں کے لیے ایک جدید دفاعی لائن کا کردار بھی ادا کرے گی۔واضح رہے کہ اس وقت اسرائیلی فوج غزہ کے 53 فیصد علاقے پر قابض ہے، جب کہ 10 اکتوبر 2025 کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فورسز اس لائن سے پیچھے ہٹ جائیں گی۔ تاہم معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے دوران ہی صیہونی فورسز اب تک 373 فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہیں، جس پر عالمی سطح پر اسرائیل کے طرزِ عمل پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

امن معاہدے کے باوجود تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی دوبارہ شدید ہو گئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جس سے خطے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسیاں کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی حکومتیں ایک دوسرے پر جھڑپوں میں پہل کرنے کا الزام عائد کر رہی ہیں اور دونوں جانب سے فوجی تعیناتیاں بڑھائی گئی ہیں۔

تھائی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمبوڈیا نے نئے علاقوں میں فوجی جھڑپوں کو بڑھایا اور اپنی افواج اور ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کیا۔ جھڑپوں کے دوران ایک تھائی فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔ تھائی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے اس کے برعکس موقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے تھائی فوج کی جانب سے کیے گئے جبکہ کمبوڈیا نے کسی بھی صورت میں مزاحمت نہیں کی۔ دونوں ممالک کے موقف میں واضح اختلاف کی وجہ سے سرحدی علاقے میں امن و امان کی صورتحال غیر یقینی ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سال جولائی میں بھی دونوں ممالک کی سرحد پر شدید جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اکتوبر میں ملائیشیا میں منعقدہ آسیان سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے دونوں ممالک نے سیز فائر معاہدے پر دستخط کیے تھے، تاہم محض دو ہفتے بعد تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر اپنے دو فوجیوں کو زخمی کرنے کا الزام لگا کر معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

اس تنازع میں کمبوڈیا کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیے جانے کا پس منظر بھی شامل ہے، جس سے خطے میں سیاسی اور سفارتی پیچیدگی بڑھ گئی ہے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرحدی جھڑپیں دوبارہ شدت اختیار کرنے سے جنوبی مشرقی ایشیا میں عدم استحکام کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

یہ تنازع نہ صرف تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی باہمی تعلقات پر اثر انداز ہو رہا ہے بلکہ عالمی برادری کی توجہ بھی اس جانب مرکوز کر رہا ہے تاکہ خطے میں قیام امن اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں جنگی جرائم
  • اسرائیلی آرمی چیف کی ہٹ دھرمی‘ مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قرار دے دیا
  • حماس کو دوبارہ منظم اور مضبوط نہیں ہونے دیں گے، ’یلولائن‘ اب غزہ کی نئی سرحد ہے: اسرائیل
  • اسرائیلی افواج کا غزہ پر گولہ باری اور عمارتیں تباہ، امریکی ثالثی والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی
  • اسرائیلی آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قرار دیدیا
  • امن معاہدے کے باوجود تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
  • اسرائیلی آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قرار دے دیا
  • غزہ میں یلو لائن انخلا غزہ کی نئی سرحد ہے، اسرائیلی آرمی چیف
  • اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری، مزید 7 فلسطینی شہید