data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251211-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن کورٹ نے پیپلز پارٹی کے وزیر شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زاید اثاثوں کے کیس میں شرجیل میمن، ان کی والدہ زینت انعام میمن اور اہلیہ صدف شرجیل و دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کردی۔ملزم شرجیل میمن سمیت 8 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم شرجیل میمن کی والدہ اور اہلیہ کو استثا حاصل ہے۔کمرہ عدالت میں موجود شرجیل میمن ودیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے 7گواہان کو نوٹسز جاری کردیے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر 2ارب 27کروڑروپے سے زاید کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سائٹ اور ڈی ایچ اے میں رہائشی و کمرشل پراپرٹیز خرید و فروخت کیں، مختلف محکموں سے غیر قانونی ماہانہ وصولیاں کی گئیں،منی ایکسچینج کمپنی کے ملازم محمد سہیل پر اربوں روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔نیب کے مطابق غیر قانونی رقوم دو ہزار بارہ سے یو اے ای منتقل کی گئیں،ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام بھی ریفرنس میں شامل ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شرجیل میمن

پڑھیں:

سندھ حکومت نے تمام کاموں کی ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن

فائل فوٹو 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تمام کاموں کی ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا ہے، سندھ بھر میں اب پبلک پروکیورمنٹ، ٹینڈرز اور سرکاری کانٹریکٹس الیکٹرونکلی ہوں گے۔

گزشتہ روز کراچی میں پیش آئے افسوس ناک واقعے پر شرجیل میمن نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، کل پیپلز بس سروس کے شیشے بھی توڑے گئے، کلچر ڈے بالکل منائیں، لیکن ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے دوسروں کو تکلیف ہو۔

شرجیل میمن نے پی ٹی آئی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہی ہیں، بھارت ماضی میں پی ٹی آئی کو فنڈ بھی کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ جمہوری روایات چلتی رہیں، لیکن کوئی جماعت ریڈ لائن کراس نہ کرے، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی نے ابھی تک مارشل لاء نہیں دیکھے، پیپلز پارٹی کی پوری کی پوری لیڈرشپ نے جمہوریت کیلئے جان کے نذرانے دیے، شہید بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، پیپلز پارٹی نے کبھی اداروں پر حملے نہیں کیے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران نے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا جو یاد رکھا جائے:شرجیل میمن
  • پیماکے سابق صدرڈاکٹرعبدالعزیز میمن کی والدہ انتقال کرگئیں
  • مسائل کا حل مذاکرات ہیں مگر پی ٹی آئی سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنے پر آمادہ نہیں،شرجیل میمن
  • پی ٹی آئی کبھی بھی عام آدمی کیلئے سڑک پر نہیں نکلی: شرجیل میمن
  • پی پی کسی سیاسی جماعت پر پابندی کی حامی نہیں نہ کسی کو غدار سمجھتی ہے، شرجیل میمن
  • سیاسی جماعت پر پابندی کے حامی نہ کسی کو غدار سمجھتے ہیں، شرجیل میمن
  • کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے،شرجیل میمن
  • سندھ حکومت نے تمام کاموں کی ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
  • بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ 30 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار