پاکستان میں پہلا نجی شعبہ ڈرون ٹیک ایکسپو کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
پاکستان میں پہلا نجی شعبہ ڈرون ٹیک ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت نسٹ میں جدید بغیر پائلٹ طیارے ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈرون ٹیک ایکس کے تعاون سے پاکستان کے پہلے نجی شعبہ کا ایکسپو منعقد کیا گیا جس میں یو اے ایس اور کاؤنٹر یو اے ایس ٹیکنالوجی پر سیمینار کیے گئے۔
سیمینار کا انعقاد وزارتِ دفاعی پیداوار اور DEPO کے اشتراک سے 3 اور 4 دسمبر کو NUST کیمپس اسلام آباد میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں 50 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔
سیمینارمیں بغیر پائلٹ طیارے (UAS) اور ٹیکنالوجیز و سسٹمز کی ڈیزائننگ، تیاری اور معاونت کے حوالے سے ملکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ سیمینار نے تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دیا۔
سیمینار نے سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ رابطے بڑھانے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباددی ۔
وزیراعظم کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ؛ ملک کا دفاع مزید بہتر ہو گا ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی ۔فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہء حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا اور پاکستان کو عزت ملی۔
ادبی سنگت گوجرانوالہ اسلم سراج الدین مرحوم کی یاد منائے گا
وزیراعظم نے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاکستان فضائیہ نے معرکہء حق میں شاندار پیشہ ورانہ کا صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کئے اور دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی۔پاکستان کے دفاع، ترقی و خوشحالی کے لئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے ۔ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے.
پی ٹی اے نے شہریوں کے موبائل فونز کی رجسٹریشن کرنا روک دیا