2025-09-18@01:08:12 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«میتھیو بریٹزکے»:
جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز میتھیو بریٹزکے ہر گزرتے دن کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں مسلسل نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ میتھیو بریٹزکے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے بلے باز تھے جنہوں نے اپنے ابتدائی چاروں ون ڈے میچز میں 50 سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔ مزید پڑھیں: میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی اب انہوں نے اپنے پانچویں میچ میں بھی 50 سے زائد رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنالیا۔ انہوں نے گزشہ روز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 85 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ Matthew Breetzke’s phenomenal ODI start continues!...
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بیٹر میتھیو شارٹ کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ انجری کا شکار میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مس کر سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے ہو گا۔ میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کے لیے فٹ ہوں گے، وہ مشکل میں ہیں اور زیادہ موومنٹ نہیں کر سکتے۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میتھیو شارٹ کے فٹ ہونے کے لیے وقت کافی نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میتھیو...
کراچی: جنوبی افریقہ کے میتھیو بریٹز اورپاکستان کے شاہین شاہ گرما گرمی کے بعد دوست بن گئے۔ سہ فریقی کرکٹ سیریز کے میچ کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں رضوان مکسڈ زون میں گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کرکٹر نے کہا کہ کھیل کے دوران واقعات پیش آجاتے ہیں۔ میرا شاٹ مس ہوا تو میں خود سے ہم کلام ہوا، شاہین شاہ آفریدی سمجھے کہ میں نے انہیں کچھ کہا ہے جس کی وجہ سے تھوڑی سی تلخ باتیں ہوگئیں،تاہم میچ کے اختتام پر ہم نے ملاقات کی اور اب ہم دوست ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی کی ویڈیوز سامنے آگئی میتھیو بریٹزنے مزید کہا کہ ہم نے اچھے رنز کیے...
جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز میتھیو بریٹزکے نے اپنے ڈیبیو میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ میتھیو بریٹزکے نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میچ میں150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 148 گیندوں پر 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ڈیبیو میچ میں 150 رنز مکمل نہیں کیے تھے۔ بریٹزکے نے اس کارکردگی سے اپنے ہی ملک کے (جنوبی افریقی) کولن انگرام کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں124 رنز بنائے تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے چوتھے اور دنیا...
جنوبی افریقا کی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میتھیو بریٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن گئے۔ انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ میتھیو بریٹزکے سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز اسکور نہیں کیے تھے۔ اس کے علاوہ، میتھیو بریٹزکے نے ہم وطن کھلاڑی کولن انگرام کو بھی چھوڑ دیا۔ کولن انگرام نے ون ڈے ڈیبیو میں 124 رنز بنائے تھے تاہم میتھیو بریٹزکے 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقی اوپنر ون ڈے ڈیبیو سنچری کرنے والے...
لاہور: جنوبی افریقا کی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے میں نصدف سنچری اسکور کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میتھیو بریٹزکے ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والی جنوبی افریقا کے دوسرے اوپنر بلے باز بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقی اوپنر نے سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 68 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں ان کے 3 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے۔ میتھیو بریٹزکے نے جیسن اسمتھ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے شراکت میں 93 رنز بھی بنائے۔