میتھیو بریٹزکے کا شاندار ڈیبیو، ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز میتھیو بریٹزکے نے اپنے ڈیبیو میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا۔
میتھیو بریٹزکے نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میچ میں150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 148 گیندوں پر 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ڈیبیو میچ میں 150 رنز مکمل نہیں کیے تھے۔
بریٹزکے نے اس کارکردگی سے اپنے ہی ملک کے (جنوبی افریقی) کولن انگرام کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں124 رنز بنائے تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے چوتھے اور دنیا کے 19ویں کھلاڑی بن گئے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے کولن انگرام، ٹیمبا باوما اور ریزا ہینڈرکس جنوبی افریقا کے لیے ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ، میتھیو بریٹزکے نصف سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے دوسرے اوپنر بلے باز بھی بن گئے، انہوں نے سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 68 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
اگر پاکستان کی بات کی جائے تو انضمام الحق اور عابد علی کو ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے جب کہ دیگر ممالک میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کے 2، 2 کھلاڑیوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اسی طرح بھارت، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، زمبابوے اور افغانستان کے ایک ایک بلے باز نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے اپنے
پڑھیں:
بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 19اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔بابر اعظم 68 ‘ کپتان سلمان علی آغا 33 اور صاحب زادہ فرحان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے دو‘دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں پر 139رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں ڈی کاک اور اگلی گیند پر پریٹوریس کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیجا۔ ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 ‘ کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ‘ڈیبیو کرنے والے سپنر عثمان طارق اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بابراعظم کو میچ اور فہیم اشرف کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔