بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی سے واپس جانے والا پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اہلکار جاوید خان خوجڑی چوکی پر ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔
پولیس کی جانب سے اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہنگو : پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام،حملہ آورہلاک
( ملک حشمت خان)ہنگو میں پولیس اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا۔
ڈی پی او خان زیب مہمندکے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے1پولیس اہلکار زخمی ہوگیاجبکہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او خان زیب مہمندکے مطابق زخمی اہلکار ظفر عدنان کو علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیاہے، حملے کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ہنگو میں گزشتہ روز پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد کے دھماکے میں ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے، ایس پی آپریشن اسدزبیر کے پہنچنے پر دوسرا دھماکا ہوا تھا۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہنگو میں دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئےجام شہادت نوش کرنے والے ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید ایس پی اسد زبیر اور دونوں پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،کے پی کے پولیس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی