عائشہ عمر کے متنازع ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
اپنے لیے جیون ساتھی کے انتخاب کا موقع دینے والے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ اب پاکستان میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں رہا۔
اس شو کا فارمیٹ اپنے آغاز سے پہلے ہی متنازع رہا ہے۔ یوٹیوب پر نشر ہونے کے بعد اس شو پر تنقید میں مزید اضافہ ہوا تھا۔
عائشہ عمر کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے اس ریئلٹی شو کو اسلامی اقدار اور پاکستانی ثقافت کے منافی قرار دیا جا رہا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس شو کو یوٹیوب سے ہٹانے کے لیے باقاعدہ مہم بھی چلائی تھی اور اب یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔
ریئلٹی شو کی انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بتایا کہ کچھ سیاسی وجوہات کی بنا پر ہمارا پروگرام پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا۔
یاد رہے کہ ’لازوال عشق‘ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں جو استنبول کے ایک بنگلے میں جیون ساتھی کے انتخاب کے لیے قیام کرتے ہیں۔
یہ شو بین الاقوامی ریئلٹی ڈیٹنگ شو ’لو آئی لینڈ‘ کے طرز پر بنایا گیا ہے اور ترکی کے ریئلٹی شو ’آشک آداسی‘ سے متاثر لگتا ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DSCahPbDTfH/
شو کی مجموعی 100 اقساط میں سے 50 اقساط نشر ہو چکی تھیں لیکن اب اچانک پاکستان میں یوٹیوب پر یہ اقساط ہٹا دی گئی تھیں تاہم مختصر کلپس اب بھی دستیاب ہیں۔
اے ایف پی نے لازوال عشق کو پاکستان کے ناظرین کے لیے ہٹانے پر یوٹیوب انتظامیہ کا مؤقف لینے کی کوشش کی لیکن فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ ٹریلر کے جاری ہونے پر ہی عائشہ عمر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے اس کو شو کو فحش اور غیر اخلاقی مواد قرار دیا۔
جس پر عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی شو نہیں ہے بلکہ ایک ترک پروڈکشن ہے تاہم پاکستان کے لوگ اسے دیکھ سکتے ہیں۔
قبل ازیں پیمرا نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس شو کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، تاہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
پیمرا نے درخواست گزاروں کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا، جو آن لائن مواد کی نگرانی کرتی ہے۔
لازوال عشق کے پاکستان میں یوٹیوب پر بند ہونے سے متعلق پی ٹی اے سے موقف جاننے کی کوشش کا بھی تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان میں یوٹیوب سے کوئی پروگرام ہٹایا گیا ہو۔ گزشتہ برس ڈرامے ’برزخ‘ کو ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کے الزام پر ہٹا دیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں لازوال عشق ریئلٹی شو یوٹیوب پر یوٹیوب سے
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے