امریکا: آزاد گھوڑے کی بھاگ دوڑ، ایئرپورٹ حکام کی دوڑیں لگ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کے نیو یارک جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی اور دلچسپ واقعے نے حکام کی دوڑیں لگوا دی ہیں، جب ایک اصطبل سے بھاگا ہوا گھوڑا ایئر پورٹ کے قریب پہنچ گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک اور نیو جرسی پورٹ اتھارٹی کے اہلکار، لیفٹننٹ لوئس کیلڈرون اور افسر نکولس ڈیلگاڈو اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، جب انہیں اطلاع ملی کہ ایک گھوڑا ٹریفک کو چیرتا ہوا ایئر پورٹ کی جانب آ رہا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گھوڑا سب سے پہلے ایئرپورٹ کی پراپرٹی سے گزرا اور پھر ایکسپریس وے کی جانب بھاگنے کی کوشش کی۔
افسر ڈیلگاڈو نے بتایا کہ شروع میں وہ صورتحال دیکھ کر کافی کنفیوژ تھے اور ابتدا میں انہیں لگا کہ کسی نے گھوڑے کی سواری کر رکھی ہے، لیکن جب گھوڑا ایئرپورٹ کے قریب پہنچا تو واضح ہو گیا کہ یہ بغیر زین کا آزاد گھوڑا ہے۔
ایئرپورٹ کے اہلکاروں نے گھوڑے کو قابو میں کرنے اور کنارے پر لے جانے کی کوشش کی، لیکن گھوڑا چالاکی سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم بعد ازاں گھوڑے کو محفوظ طریقے سے اس کے اصل اصطبل تک واپس پہنچا دیا گیا، تاکہ کسی حادثے یا نقصان سے بچا جا سکے۔
یہ دلچسپ واقعہ ایئرپورٹ کے عملے کے لیے ایک ہلکی پھلکی چیلنج ثابت ہوا، اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین کے درمیان وائرل ہوگیا، جہاں لوگ اس آزاد گھوڑے کی بہادری اور ایئرپورٹ حکام کی دوڑ بھاگ پر تبصرے کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں فوری حصہ دیا جائے، نواز شریف کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مطالبے کا انتظار کیے بغیر خود ہی انہیں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں حصہ دینا چاہیے، دونوں خطوں کے مالی حقوق کو آئینی اور منظم طریقے سے طے کرنا ناگزیر ہے، تاکہ ہر سال ان کی ضرورت کے مطابق مخصوص بجٹ فراہم کیا جا سکے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹ ہمیشہ میرٹ پر دیے جائیں گے اور اس اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پارٹی کے اندرونی اختلافات نے ماضی میں کئی نشستوں پر نقصان پہنچایا، اس بار ایسے عناصر کو مکمل طور پر الگ رکھا جائے گا۔ ان کے مطابق جو رہنما پارٹی کے اندر کشیدگی یا گروہ بندی کا حصہ بنے، انہیں انتخابی عمل سے دور رکھا جائے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ موجودہ سیاسی فضا مسلم لیگ (ن) کے لیے سازگار ہے، ٹکٹوں کے لیے آنے والے امیدواروں میں فرق کرنا ضروری ہے، اپنے اور پرائے کی پہچان رکھنا بہت ضروری ہے، اس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے ۔
این ایف سی ایوارڈ سے متعلق گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ خود دونوں خطوں کے لیے فنڈز کا اعلان کرے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں گلگت اسکردو ہائی وے جیسے بڑے منصوبوں پر 53 ارب روپے خرچ کیے گئے، جو کسی ممکنہ این ایف سی شیئر سے بھی کہیں زیادہ تھے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ابھی اتنی مالیاتی صلاحیت موجود نہیں کہ بڑے بجٹ کو مکمل طور پر خرچ کیا جا سکے، اس لیے وہاں استعداد بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
نواز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف تک پارٹی کا پیغام پہنچائیں کہ دونوں خطوں کو سالانہ بنیادوں پر مخصوص اور مستقل فنڈز دیے جائیں، ٹکٹوں کے فیصلے کے لیے وہ خود مظفر آباد، گلگت یاا سکردو جائیں گے اور امیدواروں سے ملاقات کے بعد حتمی رائے قائم کریں گے۔