data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ شائستہ مدنی نے کہاہے کہ حکومت وقت طلبہ و طالبات کو مناسب اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرے تاکہ ایسے اندوہناک واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ ہمیں نہایت رنج و الم کے ساتھ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ عثمان پبلک اسکول کیمپس 2 کے فرسٹ ائر کے طالب علم عابد رئیس ولد رئیس احمد نارتھ کراچی کے علاقے 4K چورنگی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاںبحق ہو گئے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دے‘ آمین۔ ہم اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان، رشتہ داروں اور پوری اسکول برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ دلخراش واقعہ ناصرف ایک قیمتی جان کے ضیاع کا سبب بنا بلکہ یہ ہمارے تعلیمی اداروں کے طلبہ کے جان و مال کے تحفظ کے نظام پر ایک سنجیدہ سوالیہ نشان بھی ہے۔ اس اندوہناک سانحے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ کراچی شہر میں طلبہ کے لیے محفوظ سفری سہولیات کا فقدان ایک بڑا المیہ بن چکا ہے۔ ہم سندھ حکومت، محکمہ ٹرانسپورٹ اور کراچی کے متعلقہ انتظامی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ کے لیے محفوظ، باقاعدہ اور معیاری ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنے کے مؤثر اقدامات کریں تاکہ آئندہ کسی کے والدین کو اپنے بچے کی لاش وصول نہ کرنا پڑے۔ ہمارے بچے قوم کا قیمتی سرمایہ اور ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کی حفاظت ہر ادارے اور ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہم پُرزور امید کرتے ہیں کہ ہمارے اس جائز اور انسانی مطالبے پر فوری سنجیدگی سے عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے المناک حادثات سے بچا جاسکے۔ اس تعزیتی اجلاس میں نادرا نوید‘ اسمار ضوان‘ یاسمین جاوید اور فرخندہ کمال بھی موجود تھیں۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹینکرز سے ہلاکتیں ، سندھ حکومت کی بے حسی کھل کر سامنے آچکی ، ندیم اعوان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے شہر میں ٹینکرز کے ہاتھوں ہونے والی مسلسل ہلاکتوں پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکر مافیا کی بے لگامی اور ٹریفک نظام کی بدترین ناکامی نے پورے شہر کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز ٹینکرز شہریوں کی قیمتی جانیں چھین رہے ہیں مگر سندھ حکومت اس سنگین مسئلے کو مکمل طور پر نظر انداز کیے بیٹھی ہے جس سے اس کی بے حسی اور نااہلی واضح ہوچکی ہے۔احمد ندیم اعوان نے کہا کہ اگر سندھ حکومت ای چالان کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور کیمرے لگانے میں سرگرم ہوسکتی ہے تو پھر ٹینکرز مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں رکاوٹ کیا ہے؟

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا یونیورسٹی طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم میں توسیع کا اعلان
  • پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں،مریم نواز
  • میرٹ کی جنگ میں کراچی کے طلبہ تنہا؛ کیا کوئی سنے گا؟
  • بذریعہ کے فور کراچی کو روز 260 ملین گیلن پانی فراہم ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ
  • یو اے ای میں غیر قانونی ملازمت یا رہائش فراہم کرنے پر اب بھاری جرمانے اور قید کی سزا
  • کراچی، بارا کوڈا مشقوں کا دوسرا روز، ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ
  • پانی کے تنازع پر میکسیکو کو نئے ٹیریف کی امریکی دھمکی
  • ٹینکرز سے ہلاکتیں ، سندھ حکومت کی بے حسی کھل کر سامنے آچکی ، ندیم اعوان
  • وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے، سراج الحق