data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک بھر میں میٹرک آرٹس گروپ کے طلبہ کے لیے ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت انہیں اب انٹرمیڈیٹ میں پری میڈیکل اور پری انجینیئرنگ گروپس میں داخلہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے،  یہ فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے اپنے 183ویں اجلاس میں کیا، جو 4 اور 5 دسمبر 2025 کو کراچی میں منعقد ہوا۔

ترجمان آئی بی سی سی کے مطابق یہ اہم فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور سفارشات کے بعد متفقہ طور پر منظور کیا گیا،  مشاورت میں پاکستان انجینیئرنگ کونسل (پی ای سی)، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی)، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، نیشنل کریکولم کونسل (این سی سی) اور صوبائی کریکولم اتھارٹیز کی آراء شامل تھیں۔

آئی بی سی سی کے ڈائریکٹر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ پالیسی 2026 کے پہلے سالانہ ایس ایس سی امتحانات سے نافذ العمل ہوگی،  اس کے بعد میٹرک آرٹس گروپ کے طلبہ کو انٹر میں سائنس گروپس کے داخلوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت ہوگی، تاہم میرٹ برقرار رکھنے کے لیے تعلیمی ادارے ضروری اقدامات کے پابند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ داخلہ دینے والے ادارے چاہیں تو کم از کم نمبروں کی شرط رکھ سکتے ہیں یا پلیسمنٹ ٹیسٹ کے ذریعے طلبہ کی اہلیت جانچ سکتے ہیں، تاکہ پری میڈیکل اور پری انجینیئرنگ کے معیار پر سمجھوتہ نہ ہو، یہ فیصلہ ہزاروں آرٹس طلبہ کے لیے نئے تعلیمی مواقع اور مستقبل کے انتخاب میں بڑی تبدیلی کا سبب بنے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-01-9

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں، اسلام آباد میں وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور ہے۔ وفاقی کونسل 15 سے 20 ارکان پر مشتمل ہوگی، کونسل کی الگ اسمبلی اور ارکان کا انتخاب الیکشن سے ہو گا، کونسل میئر کا انتخاب کرے گی۔ ذرائع کے مطابق چیف کمشنر وفاقی کونسل میں چیف سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے، وفاقی کونسل بلدیاتی نظام کی جگہ لے گی۔ احسن اقبال کی صدارت میں کمیٹی نے مجوزہ نظام پر کام شروع کر دیا، کمیٹی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت وفاقی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وفاقی کونسل اسلام آباد کے مسائل کے حل کی ذمہ دار ہو گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں
  • آرٹس سے میٹرک کرنے والے طلبا کیلیے خوشخبری، انٹرمیڈیٹ میں سائنس یا میڈیکل لینے کی بھی اجازت ہوگی
  • آئی بی سی سی کا بڑا فیصلہ، میٹرک آرٹس کے طلبہ کو اب انٹر پری میڈیکل و انجینئرنگ میں داخلے کی اجازت
  • یاسین ملک کی بیٹی 12 سال سے والد سے نہیں ملیں: رمیش کمار
  • امریکا کا نیا سخت قدم، ملک میں داخلے کے لیے 5 سالہ سوشل میڈیا ہسٹری بھی دینا ہوگی
  • جسٹس جہانگیری کے خلاف رٹ قابل سماعت قرار
  • سابق برطانوی وزیرعظم کا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا
  • مسلم ممالک کے اعتراض پر ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا
  • کرشنگ سیزن، چینی کی قیمت میں 15 تا 17 روپے فی کلو کمی