ایران نے غیر قانونی ایندھن سے بھرا تیل بردار جہاز قبضے میں لیا، عملے میں بھارتی بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
ایران نے خلیج عمان میں ایک تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیا ہے جس میں 6 ملین لیٹر غیر قانونی ڈیزل موجود تھا۔ جہاز کے عملے میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے 18 افراد شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی فورسز کی کمانڈو کارروائی، وینزویلا کے تیل بردار جہاز پر قبضے کی ویڈیو وائرل
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق یہ جہاز ہرمزگان صوبے کے ساحل کے قریب سوار کیا گیا اور جہاز کے تمام نیویگیشن سسٹمز معطل تھے۔ ایرانی فورسز اکثر خلیج میں ایسے جہازوں کی اطلاع دیتی ہیں جو غیر قانونی طور پر ایندھن لے جا رہے ہوں۔
ایران میں ریٹیل ایندھن کی قیمتیں دنیا میں سب سے کم ہیں، جس کی وجہ سے اسے دیگر ممالک میں اسمگل کرنا انتہائی منافع بخش ثابت ہوتا ہے۔ یہ گرفتاری اس سے 2 دن بعد سامنے آئی ہے جب امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز ضبط کیا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق ضبط شدہ جہاز کا کپتان وینزویلا اور ایران سے تیل منتقل کر رہا تھا، جبکہ 2022 میں امریکی خزانہ نے وینزویلا پر ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور اور حزب اللہ سے تعلقات کے الزام میں پابندیاں عائد کی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئل ٹینکر ایران خلیج عمان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئل ٹینکر ایران خلیج عمان تیل بردار جہاز
پڑھیں:
منشیات اسمگلنگ کا الزام، ٹرمپ کا وینزویلا کیخلاف زمینی کارروائی کا عندیہ
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب صورتحال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب صورت حال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ وینزویلا سے ہونے والی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ صدر ٹرمپ نے ان اقدامات کو امریکی سرزمین اور عوام کی حفاظت کے لیے ضروری قرار دیا۔ دوسری جانب وینزویلا نے پہلے ہی امریکا کی پالیسیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن اس کے خلاف غیر قانونی دباؤ ڈال رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے گذشتہ روز وینزویلا کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیا تھا۔ اس حوالے سے امریکی اٹارنی جنرل نے دعویٰ کیا کہ جہاز کا دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیر قانونی شپنگ نیٹ ورک سےتعلق ہے۔ جہاز کو وینزویلا اور ایران سے تیل کی غیر قانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز پر قبضے کے بعد آج 6 بحری جہازوں اور وینزویلا کے صدر کے خاندان کے 3 افراد پر پابندیاں بھی عائد کر دیں۔