امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان، برطانیہ نے جنگی تیاری شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
برطانوی وزیر افواج نے زور دیا کہ نیٹو ملکوں کو جنگی تیاروں کیلئے خرچہ بڑھانا ہوگا، پچھلے پچاس ساٹھ سال سے برطانیہ نے اپنا دفاع امریکا کو آؤٹ سورس کیا ہوا تھا، لیکن اب برطانیہ کو اپنے دفاع کیلئے امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا، یہ رویہ ترک کرنا ہوگا اور اپنا دفاع خود کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ برطانیہ کی مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے کہا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، برطانیہ کو تیار ہونا ہوگا، برطانیہ کے خلاف دشمن انٹیلیجنس سرگرمیوں میں گذشتہ سال کے دوران 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی وزیر افواج نے زور دیا کہ نیٹو ملکوں کو جنگی تیاروں کے لیے خرچہ بڑھانا ہوگا، پچھلے پچاس ساٹھ سال سے برطانیہ نے اپنا دفاع امریکا کو آؤٹ سورس کیا ہوا تھا، لیکن اب برطانیہ کو اپنے دفاع کے لیے امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا، یہ رویہ ترک کرنا ہوگا اور اپنا دفاع خود کرنا ہوگا۔
برطانوی حکومت نے نئی ڈیفنس کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو مخالف ریاستوں کی جاسوسی کارروائیوں کا سراغ لگانے اور انہیں ناکام بنانے کی صلاحیت بڑھائے گی۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے یورپی اتحادیوں کو خبردار کیا کہ انہیں روس کے ساتھ ممکنہ بڑے تصادم کے لیے تیار رہنا چاہیئے، ایسا تصادم جس کی شدت کا سامنا ماضی میں پہلی اور دوسری عالمی جنگوں میں کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکا پر انحصار ختم برطانیہ نے اپنا دفاع کرنا ہوگا
پڑھیں:
وزیر مملکت طلال چوہدری، برطانوی وزیر ملاقات، اہم امور پر گفتگو
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے وزیر مملکت (بین الاقوامی ترقی اور افریقہ) بیرونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اپسکیل پروگرام کے تحت سنگین جرائم سے نمٹنے اور افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی سمیت سیکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اپسکیل پروگرام کے ذریعے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیکیورٹی اور جرائم سے نمٹنے کے تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔بیرونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ایمیگریشن تعاون میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور امیگریشن کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔