مشرقی وسطیٰ کاسب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع اس پینٹ ہاؤس میں 60 فلور اور 171 اپارٹمنٹس ہوں گے۔

نیمارجونیئر سمیت عالمی فٹبالرز بھی اس پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس خرید چکے ہیں۔

اب بتایا جارہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کا 47 ہزار 200 اسکوائر فٹ پر مشتمل سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.

1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا ہے، اس پینٹ ہاؤس کو 11 ہزار 650 درہم فی مربع فٹ ( بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت ) میں فروخت کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی کے پام جمیرہ پر سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت کیا گیا تھا جس کی تعمیر 2027 کے سہ ماہی میں مکمل ہوگی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سے مہنگا پینٹ ہاؤس

پڑھیں:

ربیکا اور حسین کو کتنی سلامی ملی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹارز ربیکا خان اور حسین ترین اپنی روزمرہ وی لاگز اور مزاحیہ ویڈیوز کی بدولت بے حد مقبول ہیں۔

ربیکا خان انسٹاگرام پر تقریباً 63 لاکھ فالوورز، یوٹیوب پر 30 لاکھ سبسکرائبرز اور ٹک ٹاک پر 1 کروڑ 13 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی ہیں۔

جبکہ حسین ترین بھی انسٹاگرام پر 19 لاکھ اور یوٹیوب پر 12 لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ بڑی فین فالوونگ رکھتے ہیں۔

حال ہی میں دونوں نے کراچی میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی، جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

شادی میں نہ صرف مشہور سوشل میڈیا شخصیات اور اداکاروں نے شرکت کی بلکہ دل کھول کر سلامی بھی دی۔

اس فہرست میں دانش تیمور، اقراء کنول، عریب پرویز، معاذ صفدر، صبا معاذ، ڈاکٹر مدیحہ، شہیر، وریشہ، اذلان اور دیگر شامل ہیں۔

حال ہی میں اپلوڈ کیے گئے ایک وی لاگ میں ربیکا اور حسین نے شادی میں ملنے والی سلامیوں کے لفافے کھول کر رقم گنی۔

دونوں کے مطابق مجموعی طور پر انہیں نقد سلامی کی رقم تقریباً 5 لاکھ 18 ہزار روپے ملی۔

اقراء کنول اور عریب پرویز نے ایک ایک لاکھ روپے دیے، معاز صفدر نے 300 ڈالر (پاکستانی تقریباً 84 ہزار روپے)، جبکہ دانش تیمور، شہیر، ڈاکٹر مدیحہ اور ایم جے احسن نے 25 ہزار سے زائد رقم بطور سلامی دی۔

یہ وی لاگ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور مداح جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ربیکا اور حسین کو کتنی سلامی ملی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
  • دبئی میں مشرق وسطیٰ کا سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس 3.1 ارب روپے میں فروخت
  • سونا فی تولہ 10ہزار 700روپے  مہنگا‘ قیمت تاریخی بلندی پر
  • سونے کی بڑی چھلانگ، فی تولہ  10 ہزار 700 روپے مہنگا
  • ڈونلدٹرمپ کے مشرقی ونگ بال روم منصوبے کے خلاف وائٹ ہاؤس پر مقدمہ
  • دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح، کمروں کی قیمت کیا ہے؟
  • مچھلی کے تیل کے کیپسولز، صحت کے لیے حیران کن نیا فائدہ سامنے آگیا
  • سونا 1200روپے مہنگا، قیمت فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی
  • دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی