وادی تیراہ میں سہولیات کا فقدان، سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجز نے ناقص گورننس کو بے نقاب کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
وادی تیراہ میں سہولیات کا فقدان ،سکیورٹی اور انتظامی چیلنجز نے ناقص گورننس کو بے نقاب کردیا،وادی تیراہ میں ابتر صورتحال صوبائی حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی بدترین مثال ہے۔
آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ نے کہا کہ فتنہ الخوارج عدم استحکام کو فروغ اور منشیات کی سمگلنگ سے پیسہ وصول کرتےہیں، خیبرپختونخوا کی افغانستان کیساتھ 1224 کلومیٹر کی طویل سرحد موجود ہے۔
آئی جی ایف سی نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے پاس تقریباََ 717 کلومیٹرکی سرحد موجود ہے جس میں برف پوش اور سنگلاخ پہاڑ بھی ہیں، خیبرپختونخوا کے افغانستان کے ساتھ سرحد میں بلند چوٹیاں اور تنگ گھاٹیاں بھی موجود ہیں،ایف سی نے دراندازی کرنے والوں کیخلاف کیمرے بھی لگائے ہیں۔
آئی جی ایف سی نے کہا کہ سرحد اس وقت مکمل بند(سیل) ہو سکتی ہے جب دونوں اطراف سے سرحد کا احترام کیا جائے،پہلی بار افغانستان اور پاکستان میں باڑ لگائی گئی ہے ، اب اس کو بین الاقوامی سرحد کہہ سکتے ہیں۔
آئی جی ایف سی نے کہا کہ باڑ لگا کرآزادانہ نقل و حرکت اور دراندازی کے خلاف رکاوٹ کھڑی کی گئی ہے،گزشتہ سال ’’باغ میدان‘‘ میں ایف سی کے 64 جوان شہید اور 198 زخمی ہوئے،اتنے شہدا اور زخمی یہاں پر کسی اور ادارے کے نہیں ہیں، دواتوئی میں ایک تنگ راستہ ہے لیکن وہاں پر کوئی چیکنگ نہیں کی جا سکتی کیوں کہ ہمارے پاس اختیار نہیں،اس وقت پوری آبادی کی نگرانی کیلئے صرف 3پولیس اہلکار موجود ہیں۔
ونگ کمانڈر کرنل وقاص نے بتایا کہ وادی تیراہ میں 60 کلومیٹر تک ضلعی انتظامیہ،پولیس یا ہسپتال موجود نہیں ہے،وادی تیراہ کے علاقے میں کوئی سرکاری سکول نہیں اور نہ اساتذہ ہیں،جب بچے سکول نہیں جائیں گے ، پڑھیں گے نہیں تو ان میں شعور کیسے آئے گا۔ونگ کمانڈر نے کہا کہ اگر بچے پڑھیں نہیں تو وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی طرف جاتے ہیں،ایف سی کے زیر اہتمام 16سکول ہیں جن میں ایف سی نے خود اساتذہ کو بھرتی کیا ہے۔
ونگ کمانڈر نے کہا کہ وادی تیراہ میں کوئی ہسپتال نہیں ، لوگ کسی ایک انجکشن کیلئے بھی ایف سی کے پاس آتے ہیں،فرنٹیئر کور مقامی افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کرتی ہے۔
ونگ کمانڈر نے بتایا کہ وادی تیرہ میں منشیات فروشی کا مسئلہ بہت بڑا ہے جن میں فتنہ الخوارج ملوث ہے،فتنہ الخوارج منشیات اور بھتہ سے اکٹھی کی گئی رقم سکیورٹی فورسز اور عوام کے خلاف استعمال کرتےہیں۔وادی تیراہ میں بدانتظامی اور مقامی حکومت کی نااہلی کا فائدہ شدت پسند اور جرائم پیشہ گروہ اٹھا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وادی تیراہ میں آئی جی ایف سی ایف سی نے نے کہا کہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ