آئی ایل ٹی 20:ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

دبئی، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی سیزن 4 میں ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ وائپرز نے جائنٹس کے خلاف مسلسل چھٹی میچ میں فتح کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔خذیمہ تنویر نے ابتدائی پاور پلے میں 4 وکٹیں حاصل کر کے گلف جائنٹس کے ٹاپ آرڈر کو ہلا کر رکھ دیا۔

انہوں نے صرف 10 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جو یو اے ای کے بولر کے لیے آئی ایل ٹی 20میں سب سے بہترین کارکردگی ہے اور پاور پلے میں چار وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔ تنویر کی شاندار بولنگ کی بدولت جائنٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 157/7 تک محدود رہی۔جوابی اننگز میں سیم کرن اور میکس ہولڈن نے ٹیم کو آسان فتح دلائی۔ کرن نے 43 گیندوں پر 67 ناقابل شکست رنز بنائے جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ ہولڈن نے 41 گیندوں پر 64 رنز جوڑے۔ دونوں کھلاڑیوں کی ناقابل شکست 123 رنز کی شراکت نے ہدف حاصل کرنا آسان بنا دیا اور وائپرز نے 16.

5 اوورز میں فتح سمیٹی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین، متحدہ عرب امارات تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم اینڈی فلاور نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کو ٹیلنٹ سے بھرپور اور انقلابی قرار دے دیا آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی نیشنل گیمز: واپڈا اور نیوی کے کھلاڑیوں میں جھڑپ، معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری آئی ایل ٹی 20 :گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وکٹوں سے شکست دے دی ا ئی ایل ٹی 20 گلف جائنٹس وائپرز نے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی