آئی ایل ٹی 20 :گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز

دبئی :آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے اہم میچ میں گلف جائنٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یو اے ای کے اسپنر آیان خان نے میچ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا اور 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ وہ آئی ایل ٹی 20 میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے یو اے ای کرکٹر بن گئے۔

شارجہ واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ اننگز کے آغاز میں جانسن چارلس اور کسل مینڈس نے مثبت کھیل پیش کیا، تاہم درمیانی اوورز میں گلف جائنٹس کے اسپنرز، خصوصاً آیان خان نے مخالف بیٹنگ لائن کو سنبھلنے نہ دیا۔ پریٹوریئس نے اختتامی مرحلے میں 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور بہتر ضرور کیا، لیکن مجموعی ٹوٹل خاطر خواہ ثابت نہ ہوا۔ہدف کے تعاقب میں گلف جائنٹس کے اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور جیمز ونس نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پاور پلے میں پانچ چھکے لگا کر میچ پر جائنٹس کی گرفت مضبوط کردی۔ گرباز نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ ونس نے 35 رنز بنائے۔

درمیانی اوورز میںسکندر رضا اور عادل رشید نے بولنگ سے کچھ مزاحمت دکھائی، مگر فیصلہ کن لمحات میں آزمۃ اللہ عمرزئی اور ایراسمس نے پرسکون بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلادی۔گلف جائنٹس نے مطلوبہ 158 رنز کا ہدف دو گیندیں قبل حاصل کرلیا اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی، جبکہ شارجہ واریئرز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پلیئر آف دی میچ آیان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ میچوں سے بولنگ نہیں کر رہے تھے، اس لیے اس کارکردگی نے ان کا اعتماد بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپنرز کے لیے سازگار پچ پر وکٹیں حاصل کرنا خوشی کا باعث ہے۔شارجہ واریئرز کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا کہ مسلسل شکستیں ٹیم کے لیے تشویشناک ہیں، تاہم اگلے میچز میں واپسی کی کوشش کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے دستخطی بیلٹس نے کھلاڑیوں میں نئی دوڑ چھیڑ دی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے دستخطی بیلٹس نے کھلاڑیوں میں نئی دوڑ چھیڑ دی ٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا آئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ آئی ایل ٹی 20: ڈیسرٹ وائپرز کی سنسنی خیز جیت ، سپر اوور میں گلف جائنٹس کو شکست ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا روومن پاؤل کی شاندار بیٹنگ،دبئی کیپیٹلز کی ابوظبی نائٹ رائیڈرز پر 83 رنز سے فتح TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شارجہ واریئرز کو گلف جائنٹس نے ا ئی ایل ٹی 20

پڑھیں:

پی ایس ایل میں شکست کا سوال کوچز سے مت کریں، وسیم اکرم کی ٹیم مالکان سے درخواست

سابق پاکستانی کرکٹ کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی افراد لیگ کی ٹیمیں خریدیں وہ کوچز سے یہ سوال نہ کریں کہ میچ کیوں ہارے ہیں۔

جو بھی لوگ پی ایس ایل کی ٹیم خریدیں گے ان سے میری گزارش ہے کہ وہ کوچ سے یہ مت پوچھیں کہ میچ کیوں ہارے ہیں؟ کیوں کہ اس کا جواب نہیں ہے ہمارے پاس۔ یہ گیم پے کوئی جیتے گا کوئی ہارے گا۔ جب بھی ہم میچ ہارتے ہیں تو مالکان کوچز کے پاس آجاتے ہیں کہ میچ کیوں ہارے، وسیم اکرم pic.twitter.com/s0U1ZNMtQ3

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) December 8, 2025

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اکثر میچ ہارنے کے بعد مالکان براہِ راست کوچز کے پاس آ جاتے ہیں اور یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ میچ کیوں ہارے ہیں۔ ان کے مطابق اس سوال کا واضح جواب دینا مشکل ہے کیونکہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور اس میں کبھی کوئی جیتتا ہے تو کبھی ہارتا ہے۔

پی ایس ایل کی یہ خوبصورتی ہے کہ یہ 34 یا 35 دن میں ختیم ہو جاتی ہے ورنہ دوسری لیگ بچے بڑے ہوجاتے ہیں وہ ختم ہی نہیں ہوتی، وسیم اکرم کی نام لیے بغیر انڈین پریمیئر لیگ پر تنقید pic.twitter.com/dNsCnmzhXp

— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) December 8, 2025

انہوں نے پی ایس ایل کی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لیگ صرف 34 یا 35 دن میں مکمل ہو جاتی ہے جس سے یہ باقی دیگر کرکٹ لیگوں کی طرح طول پکڑنے سے بچ جاتی ہے، بچے بڑے ہوجاتے ہیں اور دوسری لیگ ختم ہی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو برطانیہ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جسے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین پریمیئر لیگ پاکستان کرکٹ ٹیم پی ایس ایل پی ایس ایل میچز وسیم اکرم

متعلقہ مضامین

  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے دستخطی بیلٹس نے کھلاڑیوں میں نئی دوڑ چھیڑ دی
  • پرو ہاکی لیگ، پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو شکست دے دی
  • پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں پہلی شکست
  • ٹرمپ کو میامی میں بھی بُری شکست، 30 سال بعد ڈیموکریٹس نے میئرشپ جیت لی
  • شکست کی خفت مٹانے کی کوشش!
  • آئی ایل ٹی 20: ڈیسرٹ وائپرز کی سنسنی خیز جیت ، سپر اوور میں گلف جائنٹس کو شکست
  • شارجہ: پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
  • شارجہ میں حیرت انگیز واقعہ، پیدائش کے صرف چھ روز بعد نومولود بچی کے دانت نکل آئے
  • پی ایس ایل میں شکست کا سوال کوچز سے مت کریں، وسیم اکرم کی ٹیم مالکان سے درخواست