ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔

 وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں، تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ آیا ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

 ان کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن کراس کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے، فیض حمید نے اپنی اتھارٹی کو غلط استعمال کیا، سیاسی معاملات کی مزید تحقیقات ہوں گی، فیض حمید تمام الزامات کے مرتکب پائے گئے، ٹاپ سٹی کیس میں بھی سزا ہوئی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیض حمید

پڑھیں:

اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعت پر پابندی کی قرارداد منظور

قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن طاہر پرویز نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے اور انتشار پھیلانے والی پارٹی اور اس کے بانی پر پابندی لگائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اداروں کیخلاف بیان بازی کرنیوالی سیاسی جماعت پر پابندی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن طاہر پرویز نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے اور انتشار پھیلانے والی پارٹی اور اس کے بانی پر پابندی لگائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • فیض حمید کو دفاع کا حق دیا گیا، فیصلہ شواہد کی بنیاد پر ہوا: وزیر اطلاعات
  • فیض حمید نے بطور پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر ملک میں سازشیں کیں، آج کا فیصلہ تاریخی ہے: عطا تارڑ
  • آج حق سچ کی فتح کا دن ہے، فیض حمید کی سزا تاریخی فیصلہ ہے: عطا تارڑ
  • ریڈ لائن کراس کرنے والے پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے، عطا تارڑ
  • فیض حمید کیس کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر آیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
  • جنرل فیض حمید کیخلاف فیصلہ آگیا، 14 سال قید بامشقت کی سزا، آئی ایس پی آر
  • پی ٹی آئی پرپابندی کا فیصلہ سیاسی نہیں ہو سکتا، عطا اللہ تارڑ
  • اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعت پر پابندی کی قرارداد منظور
  • اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی قرارداد منظور