اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں۔ اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ یہ غیرقانونی عمل ہے، ہم آج عدالت سے لیٹ ہوئے تو غیرحاضری لگادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں صرف 40 منٹ ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے صرف ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں خواتین رات 2 بجے کیا کر رہی تھیں، رات 2 بجے ہم اپنے حق کے لیے جیل کے باہر بیٹھی تھیں۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ؛ علیمہ خان کا کارکنان کے ہمراہ فیکٹری ناکہ پر دھرنا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنیں منگل کے روز اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئیں تو فیکٹری ناکہ پر پولیس نے انہیں روک دیا، جس کے بعد علیمہ خان نے کارکنان کے ہمراہ وہیں دھرنا دے دیا۔
پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کے باوجود متعدد پی ٹی آئی کارکنان بھی موقع پر پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔
’پولیس سے کوئی لڑائی نہیں، یہ ہمارے بھائی ہیں‘علیمہ خان نے فیکٹری ناکہ پر موجود کارکنان کو مسلسل پرسکون رہنے اور پیچھے ہٹنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں، وہ خود بھی پریشان ہیں اور ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو پیچھے کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خواتین بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے کل تمام لوگ سیاہ جھنڈے اور پٹیاں باندھ کر باہر نکلیں، علیمہ خان
’ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، یہ ذہنی اذیت ہے‘علیمہ خان نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ ایک طویل عرصے سے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
آگئی ہوں گرفتار کرلو۔۔۔
علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو۔۔۔ pic.twitter.com/PTJ0iBAJdS
— Faisal Tarar (@FaisalTararSpks) December 9, 2025
انہوں نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کو ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، وہ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہم ایک ماہ سے مسلسل ملاقات کے لیے آ رہے ہیں۔ میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی تھی، سرکاری ملازمین کے رویے پر بات کرنا سیاسی گفتگو نہیں ہوتا۔ ب انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کیسے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، کوئی ایک مثال تو دیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کس کے احکامات پر انہیں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے؟
یہ بھی پڑھیے ’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش
علیمہ خان کی صحافیوں کو سخت تنبیہمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی سوچ سمجھ کر سوال کریں، ورنہ میں بات نہیں کروں گی۔
کارکنان کی آمد اور دھرناصورتحال گھمبیر ہونے پر مزید درجنوں کارکنان فیکٹری ناکہ پہنچ گئے جس کے بعد علیمہ خان نے کارکنوں کے ساتھ وہیں دھرنا دے دیا۔ کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف علیمہ خان