Jasarat News:
2025-12-11@03:25:59 GMT

نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی کمپنیوں سے جواب طلب

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی کمپنیوں سے جواب طلب کر تے ہوئے نیپرا کو متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی ہے۔بدھ کو وفاقی آئینی عدالت میں نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ دو رکنی بینچ کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں ہوئی۔سماعت کے دوران بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے موقف اختیار کیا کہ ٹیرف تعین کے وقت نیپرا کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا، اس لیے اتھارٹی کا اجلاس قانونی طور پر نہیں ہو سکتا تھا۔ وکیل کے مطابق چیئرمین کی عدم موجودگی میں وائس چیئرمین اجلاس نہیں بلا سکتا، جبکہ ٹیرف آرڈر پر چیئرمین کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ اگر چیئرمین نہیں ہوگا تو اتھارٹی کے امور کیسے چلیں گے؟ عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ نیپرا نے سماعت کب مکمل کی اور چیئرمین کی تقرری کب ہوئی۔ وکیل سلمان اسلم بٹ نے بتایا کہ ٹیرف تعین کی سماعت مارچ 2013 میں مکمل کی گئی جبکہ چیئرمین کی تقرری مئی 2013 میں ہوئی۔دوران سماعت نیپرا کے وکیل نے ریکارڈ اور ضروری دستاویزات جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے نیپرا کو تمام تحریری نکات اور دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیرف تعین کے نیپرا کے

پڑھیں:

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف ’یوم احتجاج ‘

لاہور،جھنگ   (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین کے زیراہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انسانی، سیاسی، سماجی، معاشی اور باوقار روزگار کی بحالی اور بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کو مجوزہ نجکاری سے بچانے کے لئے پورے ملک میں بمعہ پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سکھر، حیدر آباد، کوئٹہ میں " یوم احتجاج "منایا گیا۔ لاہور میں پریس کلب لاہور کے سامنے سینکڑوں محنت کشوں نے خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین کی قیادت میں احتجاجی ریلی منعقد کی۔ ریلی میں کارکنوں  سے خطاب کرتے ہوئے خورشیداحمد نے  وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری کرنے کی بجائے 9 سال سے بھرتی پر پابندی ہونے کی وجہ سے سٹاف کو دوہرا کام کرنا پڑتا ہے اس وجہ سے آئے دن لائن سٹاف کے کام پر حادثات بڑھ رہے ہیں۔ بجلی کی تمام کمپنیوں کی کارکردگی مزید بڑھانے کیلئے اور کارکنوں کے دوران ڈیوٹی بڑھتے ہوئے جان لیوا حادثات کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد و آلات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ لائن سٹاف کی بھرتی کر کے موجودہ سٹاف پر کام کا بوجھ کم کریں۔ آئی ایم ایف کے مطالبہ کو ماننے کی بجائے قومی ادارہ محکمہ بجلی کی نجکاری کو عوامی و قومی مفاد میں روکیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں راولپنڈی اور ملتان الیکٹریسٹی کمپنیوں کی نجکاری کا تجربہ ناکام ہوا تھا تب ان بجلی کی کمپنیوں کو عوامی مطالبہ پر واپڈا میں ضم کرنا پڑا تھا اور اب کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی بھی صارفین کو بجلی مہیا کرنے میں ناکامی کا سامنا کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ پاور ہاؤسسز سے مہنگی بجلی خریدنے کی وجہ سے ملک میں بجلی بے حد مہنگی ہوگئی ہے۔  آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین فیسکو جھنگ سرکل کے زونل چیئرمین صفدر نواز ڈب کی قیادت میں فیسکو کی نجکاری کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی  ہیں  جس میں زونل سیکرٹری حافظ عبدالقیوم، وائس چیئرمین اقبال انجم ودیگرڈویژنل اور سب ڈویژنل عہدیداران سمیت ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی جھنگ سرکل سے شروع ہوئی نواز چوک، کچہری چوک، نادرا چوک اور ڈی سی آفس کے سامنے سے گزرتی ہوئی پریس کلب جھنگ پہنچی۔ ریلی میں ملازمین نے نجکاری نامنظور کے کتبے اٹھا رکھے تھے اور حکومت تیرے فیصلے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگائے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف ’یوم احتجاج ‘
  • نیپرا کے ٹیرف تعین کرنے کیخلاف اپیلیں، آئینی عدالت نے بجلی کمپنیوں سے جواب مانگ لیا
  • اشتعال انگیزی کے مقدمے میں ماہ رنگ بلوچ سمیت فریقین سے جواب طلب
  • حکومتی ٹیکسوں اور بجلی ٹیرف میں کمی لائی جائے‘ پاکستان بزنس فورم
  • لاہور ہائیکورٹ، کائٹ فلائنگ آرڈیننس پرعملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد
  • لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف درخواست مسترد کردی
  • وکیل کے سسر کا انتقال، الیکشن کمیشن میں سہیل آفریدی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی
  • ٹیرف تعین کے خلاف درخواست، آئینی عدالت نے نیپرا کو متعلقہ دستاویز جمع کرانے کی مہلت دیدی
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار، فریقین کو نوٹس جاری