سکھر میونسپل کارپوریشن کی نااہلی،غیرقانونی پارکنگ دوبارہ قائم
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-11-8
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میونسپل کارپوریشن کی مبینہ نااہلی گھنٹہ گھر اور مرکزی کاروباری علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ ایریاز دوبارہ قائم ،سکھر شہر کے تاریخی اور مصروف ترین تجارتی علاقے گھنٹہ گھر سمیت مرکزی شاہراہیں ایک بار پھر غیر قانونی پارکنگ مافیا کے قبضے میں چلی گئی ہیں، جس کے باعث ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر سکھر ڈویژن اور منتخب بلدیاتی نمائندوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کی مبینہ چشم پوشی اور مبینہ رشوت ستانی کے باعث گھنٹہ گھر کے گرد و نواح میں غیر قانونی پارکنگ ایریاز دوبارہ قائم کر دیے گئے ہیں۔ مصروف ترین کلاک ٹاور روڈ، کمرشل سینٹر، دھرم شالا، پان منڈی، شہید گنج، بیراج روڈ، ورکشاپ روڈ اور ملٹری روڈ پر سڑکوں کے دونوں اطراف پارکنگ لائنیں بنا کر عوامی آمد و رفت کو بری طرح متاثر کیا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک پولیس کے کچھ اہلکار مبینہ طور پر موٹر سائیکل سواروں اور کار ڈرائیوروں سے رقم لے کر گھنٹہ گھر کے اردگرد گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جس کے باعث علاقہ مکمل پارکنگ ایریا میں تبدیل ہو چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے چند روز قبل اے ایس پی سٹی کے دورے کے بعد غیر قانونی پارکنگ ختم کرائی گئی تھی، تاہم چند ہی دنوں میں دوبارہ یہی عمل شدت سے شروع ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر میں نہ صرف کاروباری علاقوں بلکہ نجی اور سرکاری اسپتالز کے باہر بھی ہاتھوں سے پارکنگ مافیا سرگرم ہے، جہاں آنے والوں سے زبردستی بھتہ وصول کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے بعض اہلکاروں کی حمایت کے باعث غیر قانونی پارکنگ کا دھندہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ٹریفک جام کی بدترین صورتحال کے باعث دکانداروں، مریضوں کے لواحقین اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوپہر اور شام کے اوقات میں مرکزی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں معمول بن چکی ہیں، جبکہ پیدل چلنے والوں کے لیے جگہ تک نہیں بچتی۔شہریوں اور سماجی رہنماؤں نے کہا کہ سکھر کی مرکزی شاہراہوں پر پارکنگ مافیا کا راج انتظامیہ کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میونسپل کارپوریشن غیر قانونی پارکنگ گھنٹہ گھر کے باعث
پڑھیں:
امیرجماعت اسلامی سکھر کی ریجنل ہیڈ گیس کمپنی سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-11-7
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے علاقے پرانہ سکھر میں گیس کی مسلسل بندش کے مسئلے پر جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ریجنل ہیڈ سوئی سدرن گیس کمپنی جئے کمار چاولہ سے ملاقات۔ وفد میں صدر جے آئی مائنارٹی ونگ سکھر روپ چند، واجد بھٹو کے علاوہ خواتین رہنماؤں ثمینہ شوکت، ماروی احمد اور پرانے سکھر کے علاقوں جنات بلڈنگ، بابن شاہ سمیت کئی متاثرہ علاقوں کی خواتین نے شرکت کی۔ زبیر حفیظ شیخ نے ریجنل ہیڈ کو سکھر اور اولڈ سکھر میں جاری شدید گیس بحران کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گیس بحران نے شہریوں کی روزمرہ زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے، کئی روز سے گیس کی مسلسل بندش کے باعث گھریلو چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور عوام شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔ گیس کی عدم فراہمی کے باعث شہری مہنگے متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ بارہا شکایات کے باوجود تاحال ذمہ دار افسران کوئی مؤثر اقدام اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ وفد نے ملاقات کے دوران بتایا کہ پرانہ سکھر کے متعدد علاقوں میں گیس کا نظام بری طرح متاثر ہے، صبح و شام کے اہم اوقات میں بھی گیس نہ ہونے سے گھریلو زندگی شدید متاثر ہے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے وفد نے صورتحال کا جائزہ لے کر گیس بحران کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی اور انتظامیہ کو اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھوس حکمتِ عملی اختیار کرنی ہوگی۔ ریجنل ہیڈ جئے کمار کی جانب سے پرانہ سکھر کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔