پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں اراکین نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا کے خلاف تحریک پیش کی گئی۔
اراکین نے رائے دی کہ سلمان اکرم راجا غیر سیاسی شخص ہے یہ کیسے سیکرٹری جنرل ہو سکتا ہے؟ سلمان اکرم راجا عمران خان کا پیغام صحیح طریقے سے نہیں پہنچاتے۔
پی ٹی آئی اراکین کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا نے تمام رہنماؤں سے گالم گلوچ کی ہے۔ علی ظفر، عالیہ حمزہ، مشال یوسفزئی سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ سلمان اکرم راجا نے لڑائی کی۔
اراکین پارلیمانی پارٹی نے سلمان اکرم راجا کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اراکین کہتے ہیں کہ سلمان اکرم راجا کے پاس پارٹی کے لیگل ہیڈ کی ذمہ داری ہے، جب سے سلمان اکرم راجا لیگل کمیٹی کے ہیڈ بنے ہیں بانی سے ملاقاتیں نہیں ہو رہی۔ سلمان اکرم راجا کو احتجاج کی کال دینے کی ذمہ داری دی گئی تھی مگر نومبر میں بھی کال نہیں دی گئی۔
اراکین پارلیمانی پارٹی کی آپس میں لڑائیاں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین کے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی سلمان اکرم راجا
پڑھیں:
پارٹی پالیسی کیخلاف ورزی پرسینیٹرسیف اللہ ابڑو کوشوکازنوٹس جاری
اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لئے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ 7 روز میں تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں سیف اللہ ابڑو سے کہا گیا ہےکہ آپ کو ستائیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہدایت دی گئی تھی ۔ پارلیمانی پارٹی کا تحریری فیصلہ پہنچایا کہ کوئی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گا۔ آپ نے پارلیمانی لیڈر کی ہدایت سے بھی انحراف کیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ۔
نوٹس کے متن کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیوں نہ آپ کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائرکیا جائے؟ 7 روز میں جواب نہ دیا تو پارٹی سربراہ تادیبی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔