data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی:ھارت میں ایک نوجوان دلہے نے سسرال کی جانب سے جہیز میں پیش کیے گئے لاکھوں روپے ٹھکرا کر معاشرے کو ایک مضبوط اور مثبت پیغام دے دیا۔ 26 سالہ دلہے کے اس فیصلے نے نہ صرف شادی کی تقریب میں موجود افراد کو حیران کیا بلکہ ملک بھر میں تعریفوں کے چرچے بھی شروع ہوگئے۔

عالمی  میڈیا رپورٹس  کے مطابق یہ واقعہ 22 نومبر کو ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کے گھر والوں نے روایتی رسم کے تحت 31 لاکھ بھارتی روپے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 97 لاکھ روپے بنتے ہیں،  ایک تھال میں سجا کر دلہے کے سامنے رکھے۔

رپورٹس کے مطابق 24 سالہ دلہن کے والد کورونا کے دوران انتقال کر گئے تھے، اور یہ رقم ان کی زندگی بھر کی محنت کی کمائی تھی،  جب دلہے کو یہ علم ہوا تو اس نے فوری طور پر جہیز لینے سے انکار کر دیا اور سب کے سامنے کہا کہ ،یہ میری حق تلفی ہے، یہ رقم دلہن کے والد کی کمائی ہے، میں اسے قبول نہیں کرسکتا، اس موقع پر دلہے نے صرف 1 روپیہ بطور شگون قبول کیا۔

تقریب میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ دلہے کے اس فیصلے نے وہاں موجود ہر شخص کے دل کو چھو لیا اور روایت سے ہٹ کر لیے گئے اس اقدام نے ماحول کو جذباتی بنا دیا۔ دلہے کے والدین نے بھی اپنے بیٹے کی سوچ کی مکمل حمایت کی جبکہ دلہن کے اہل خانہ نے اس عزت افزائی پر اسے دل سے دعا دی۔

بعد ازاں شادی کی تمام رسومات خوشی اور مسکراہٹ کے ساتھ انجام پائیں اور دلہن احترام اور اعتماد کے ساتھ اپنے نئے گھر رخصت ہوئی۔

تقریب میں موجود مہمانوں نے اس عمل کو جہیز جیسی فرسودہ روایت کے خلاف ایک مضبوط اور عملی قدم قرار دیا اور کہا کہ معاشرے کو ایسی ہی مثالوں کی ضرورت ہے تاکہ نئی نسل اس لعنت سے آزادی پا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دلہن کے

پڑھیں:

چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم