اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، عوام کے مسائل کو اولین ترجیح دیں اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کریں، ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ عوام کے تمام مسائل کا حل حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے، لیکن بدقسمتی سے عوامی فلاح و بہبود کو ہمیشہ پسِ پشت ڈال کر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جاتی رہی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور بنیادی سہولیات کی کمی اس بات کی واضح عکاسی کرتی ہے کہ حکمران طبقات اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علامہ بلال عباس قادری نے کہا کہ قوم آج جس معاشی، سماجی اور انتظامی انتشار کا شکار ہے، اس کی بنیادی وجہ حکمرانی کا کمزور نظام ہے، جس میں عوامی مشکلات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، حکمرانوں کی غیر سنجیدگی، غفلت اور ناقص پالیسیاں ملک کو مسلسل مسائل کی دلدل میں دھکیل رہی ہیں۔

بلال عباس قادری نے کہا کہ جب تک حکمران عوام کی حقیقی نمائندگی کا ثبوت نہیں دیتے، جب تک وہ عوامی درد محسوس نہیں کرتے اور جب تک وہ انصاف و شفافیت پر مبنی فیصلے نہیں کرتے، تب تک ملک میں حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی اس امید پر زندہ ہیں کہ کوئی ایسا نظام قائم ہو جو ان کے حقوق کا محافظ ثابت ہو اور ان کے مسائل کا عملی حل فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک و قوم کی بہتری، امن کے قیام، مذہبی رواداری کے فروغ اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، عوام کے مسائل کو اولین ترجیح دیں اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کریں، ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ عوام کے ملک کو

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار