ملتان، پاکستان میڈیکس فائونڈیشن کے زیراہتمام امدادی سرگرمیاں کرنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی تھے، تقریب میں سی ای او پاکستان میڈیکس فائونڈیشن ڈاکٹر عاصم سرانی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکس فائونڈیشن کے زیراہتمام سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کرنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملتان ٹی ہائوس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی تھے، تقریب میں سی ای او پاکستان میڈیکس فائونڈیشن ڈاکٹر عاصم سرانی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین انجینئر سخاوت علی سیال، ڈاکٹر سید علی عمران زیدی، ڈاکٹر سجاد رضا ملک، مرکزی صدر ایمپلائزونگ ایم ڈبلیو ایم سلیم عباس صدیقی، ثقلین نقوی، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، سید عدیل زیدی، سید عاصم رضا، ڈاکٹر باقر رضا سمیت دیگر موجود تھے۔ تقریب میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، والنٹیئرز اور دیگر جماعتوں کے نمائندگان میں سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: او پاکستان
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔