ملتان، غلام رضا خان ایم ڈبلیو ایم تحصیل جلالپور پیروالا کے صدر منتخب، آصف رضا ایڈووکیٹ نے حلف لیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے تنظیمی ذمہ داریاں اور ملکی موجودہ صورتحال میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔ ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی برائے تنظیم سازی اُمور سید جواد رضا جعفری اور انجینئر سخاوت علی سیال نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کا تنظیمی کنونشن ضلعی صدر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ کی زیرصدارت جامع مسجد و دربار پیر قتال پر منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی طور پر مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری، انجینئر سخاوت علی سیال، سید ثقلین نقوی، ضلعی رہنما غلام اصغر سومرو، سابق تحصیل صدر اظہر حسین خان، تحصیل آرگنائزر عبدالغفار سمیت یونٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے تنظیمی ذمہ داریاں اور ملکی موجودہ صورتحال میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔ ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی برائے تنظیم سازی اُمور سید جواد رضا جعفری اور انجینئر سخاوت علی سیال نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیے، نتائج کے مطابق کثرت رائے سے غلام رضا خان بلوچ کو تحصیل جلالپور پیروالا کا تحصیل صدر منتخب کیا گیا، مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آصف رضا ایڈووکیٹ نے
پڑھیں:
شعاع النبی کی خدمات یاد رکھی جائیں گی‘شمس سواتی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سابق صدر، اسلامک لائر موومنٹ کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان سید شعاع النبی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عابد زبیری، کراچی بار کے سابق صدر نعیم قریشی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سیف الدین ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری سیدزاہدعسکری، این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال، امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سفیان دلاور، عثمان فاروق
ایڈووکیٹ، ندیم شیخ ایڈووکیٹ، سن یونین کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں وکلاء برادری، جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور برادر تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو گذری قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ دریں اثناء نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی، سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال، سینئر نائب صدر امیرروان، نائب صدر محمد خالق، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رضوان نے سید شعاع النبی ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی محنت کشوں کے لیے کی جانے والی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعاع النبی ایڈووکیٹ کی محنت کشوں کے لیے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔