آصفہ بھٹو زرداری نے عالمی سطح کی نمائشوں اورگیلریوں کا معائنہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ابوظہبی(آئی این پی )خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابوظہبی آرٹ 2025 ء کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔خاتون اول نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی۔اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے، ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کا موقع فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں بین الاقوامی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کئے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ابوظہبی ٹی10: شاہنواز دھانی کے جادوئی اوور نے وارئیرز کو آخری گیند پر فتح دلوائی
ابوظہبی ٹی10: شاہنواز دھانی کے جادوئی اوور نے وارئیرز کو آخری گیند پر فتح دلوائی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی ، :ابوظہبی ٹی10 لیگ میں نادرن وارئیرز نے اپنے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے نئے آنے والی ٹیم ایسپن اسٹالینز کو ایک سنسنی خیز میچ میں 4 رنز سے شکست دے دی۔ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں نادرن وارئیرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 114اسکور کیے، جس میں جانسن چارلس کی ناقابلِ شکست 55 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔حضرت اللہ زازئی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد چارلس نے جارحانہ انداز اپنایا۔ کولن منرو نے بھی 38 بال پر21رنز کے ساتھ بھرپور ساتھ نبھایا۔ دونوں کے درمیان 102 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی
اور ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 114 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں اسٹالینز نے دھواں دار آغاز کیا۔ رحمٰن اللہ گرباز اور اویشکا فرننڈو نے برق رفتاری سے رنز بنا کر ٹیم کو تین اوورز میں 48/1 تک پہنچا دیا۔گرباز 29 (11) اور فرننڈو 33 (20) نے کھیل کا رخ اپنی ٹیم کی طرف موڑنے کی بھرپور کوشش کی، مگر ٹاسکن احمد کے اہم اوورز، شمس کے بریک تھرو اور آخری اوور میں شاہنواز دھانی کی شاندار باولنگ نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔آخری اوور میں اسٹالینز کو 8 رنز درکار تھے مگر دھانی نے صرف 2 رنز دیے، سیف حسن اور ملز کو آؤٹ کیا، جبکہ آخری گیند پر سیم بلنگز مطلوبہ شاٹ کھیلنے میں ناکام رہے اور یوں وارئیرز نے میچ اپنے نام کر لیا۔ڈیکن گلیڈی ایٹرز نے یو اے ای بُلز کو 6 رنز سے مات دے دی ۔
دوسرے میچ میں گزشتہ سال کے چیمپئن ڈیکن گلیڈی ایٹرز نے یو اے ای بُلز کو شاندار مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر اپنی مہم کا کامیاب آغا کیا۔ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے گلیڈی ایٹرز نے 141/2 رنز کا بڑا اسکور ترتیب دیا، جس کا سہرا ٹام کولر کیڈمور کی دھماکے دار 78 (29) رنز کی اننگز کو جاتا ہے، جس میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ ڈیوڈ ویزا نے بھی 35 (17) رنز کے ساتھ تیز رفتار اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 98 رنز کی شراکت نے بُلز کے بولرز کو بے بس کر دیا۔یو اے ای بُلز نے ہدف کا آغاز شاندار کیا۔فل سالٹ نے 5 گیندوں پر 18 رنز بنا کر تین چھکے جڑے، جبکہ روومن پاؤل نے 22 (9) رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ٹم ڈیوڈ نے 26 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور آخری اوور تک مقابلہ جاندار رکھا، مگر 21 رنز درکار تھے، جن میں سے وہ صرف 14 بنا سکے اور ٹیم 135/5 تک محدود رہی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا،محمود اچکزئی ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراسا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ، سابقہ تین ایڈیشنز کے ریکارڈز اور نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی سامنے آگئی ابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم