زہر آلود دودھ پلا کر خاتون کو قتل کرنے کی خبر ایکسپریس نیوز پر چلے کے بعد حنا پرویز بٹ کا سخت نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
بہاول نگر:
فورٹ عباس میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر خبر ایکسپریس نیوز پر چلنے کے بعد پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن اور مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او بہاول نگر سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں شوہر سمیت سسرال کے چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، سسرال والوں نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فرانزک ٹیسٹ اور ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر اسے قتل کا مقدمہ قرار دے دیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے پولیس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تفتیش شفاف، میرٹ پر مبنی اور کسی بھی قسم کے دباؤ کے بغیر مکمل کی جائے جبکہ اصل حقائق کو سامنے لانے اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف دلانے پر زور دیا۔
حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کو خواتین کے تحفظ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد اور جان لیوا حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
اصل حقائق سامنے لانا اور انصاف دلانا ہماری اولین ترجیح ہے متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ایسے واقعات میں کوتاہی یا تاخیر کسی قیمت پر برداشت نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور مجرموں کو سخت ترین قانونی انجام تک پہنچایا جائے گا، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حنا پرویز بٹ نے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق
تیز رفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں کمی کے ٹریفک پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنے قیمتی جانیں گنوانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سپرہائیوے دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں جمع ہو گئی، جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے بھی پہنچ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو قریبی اور دوسری خاتون کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید اسپتال منتقل کی جانے والی خاتون کے دم توڑ گئیں۔
حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 20 سالہ سمرا شیخ اور زخمی خاتون کی شناخت 37 سالہ رابعہ ناز کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی خاتون بحریہ ٹاؤن کی رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی خواتین شہر میں کسی کوچنگ سینٹر یا پرائیویٹ تعیلمی ادارے میں پڑھاتی ہیں، حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو تحویل میں لیکر کے ڈرائیور کاشف عزیز کو حراست میں لے لیا اور حادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔