تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے اسکوٹی چلانے والی 2 خواتین پل سے نیچے گرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-19
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سپر ہائی وے پر اسکوٹی چلانے والی دو خواتین گاڑی کی ٹکر سے پل سے نیچے گر گئیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں دنبہ گوٹھ دنبہ گوٹھ کے علاقے میں سپر ہائی وے پر اسکوٹی پر سوار دو حادثے کا شکار ہوگئیں، جہاں گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہوئی۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اسکوٹی چلانے والی دو خواتین گاڑی کی ٹکر سے پل سے نیچے گر گئیں تاہم زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اسکول ٹیچر ہے، جو بہادر آباد کے اسکول میں پڑھاتی ہیں۔پولیس نے حادثے کے ذمہ دار کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گاڑی کی
پڑھیں:
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں۔
سپارکو کی جانب سے پر جاری کردہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ نے پنجاب کے ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقے 'کوٹلی ستیاں' کے 25 مقامات پر پھیلے ہوئے تقریباً 3,037 ہیکٹر (7,504.7 ایکڑ) پر مشتمل قدرتی جنگلات کو خاکستر کر دیا ہے۔
9 مئی سے 29 مئی 2026 تک کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 'چِیڑ' کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو کہ دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے اہم ذیلی آبی ذخائر کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ماحولیاتی اثرات صرف آگ سے جھلسنے والے فوری نقصانات تک محدود نہیں ہیں؛ بلکہ اس آفت نے مقامی پرندوں اور جنگلی حیات کی افزائشِ نسل کے عروج کے سیزن کو شدید متاثر کیا ہے۔
نئے اگنے والے پودوں اور پنیریوں کو تباہ کر دیا ہے، اور اس متاثرہ زمین پر ایسی جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کے پھیلنے کی راہ ہموار کر دی ہے جو آگ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اگرچہ مقامی آبادی اور محکمہ جنگلات کے عملے نے کئی علاقوں میں آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے، لیکن تیز اور گرم ہواؤں کے باعث ہمسایہ ڈھلوانوں پر اب بھی آگ پھیل رہی ہے، جس سے ماحول کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔