دنیا کی 7 بڑی صنعتی طاقتوں کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے ’مکمل غیر جوہری‘ ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پیونگ یانگ کے غیر قانونی جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

کینیڈا کے شہر نیگارا آن دی لیک میں ہونے والے 2 روزہ جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم شمالی کوریا (ڈی پی آر کے) کے جوہری اور میزائل پروگراموں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس کے مکمل غیر جوہری ہونے کے اپنے عزم کو دہراتے ہیں۔

یہ بیان کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ، امریکا اور یورپی یونین کے نمائندوں کی جانب سے جاری کیا گیا۔

شمالی کوریا کے سائبر جرائم پر تشویش

اعلامیے میں شمالی کوریا کی کرپٹو کرنسی کی چوریوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، جنہیں ماہرین شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے مالی معاونت کا ایک بڑا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔

شمالی کوریا نے 2022 میں خود کو ایٹمی ریاست قرار دینے کے بعد غیر جوہری ہونے کی تمام اپیلیں مسترد کر دی تھیں۔

تاہم رواں سال ستمبر میں رہنما کم جونگ اُن نے امریکا سے دوبارہ مذاکرات کی خواہش ظاہر کی، مگر واضح کیا کہ ایٹمی ہتھیار ترک کرنے پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

روس کے ساتھ تعاون پر بھی تشویش

جی 7 وزرائے خارجہ نے یوکرین کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کو بھی دہرایا اور روس کو فوجی امداد فراہم کرنے والے ممالک، خصوصاً شمالی کوریا، ایران اور چین کی مذمت کی۔

اعلامیے کے مطابق ہم روس کو شمالی کوریا اور ایران کی جانب سے فوجی مدد فراہم کرنے اور چین کی جانب سے دوہری استعمال کی ٹیکنالوجی دینے کی سخت مذمت کرتے ہیں، جو روس کی جنگ کو طول دے رہی ہے۔

جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس کے مطابق شمالی کوریا 2024 سے روس کو ہتھیار اور تقریباً 15 ہزار فوجی فراہم کر چکا ہے، جنہیں یوکرینی افواج کے خلاف کرخس صوبے میں آپریشن کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے بدلے پیونگ یانگ کو مالی امداد اور جدید فوجی ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس کا امریکا سے نیو اسٹارٹ معاہدے کی تجدید میں مساوی اقدام کا مطالبہ

گزشتہ ہفتے روسی فوجی حکام کا ایک وفد پیونگ یانگ گیا تھا تاکہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر بات چیت کی جا سکے، جس کی تصدیق شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا جی 7 اجلاس جی 7 اعلامیہ چین روس شمالی کوریا کینیڈا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا جی 7 اجلاس جی 7 اعلامیہ چین شمالی کوریا کینیڈا شمالی کوریا کی

پڑھیں:

وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وفاق المدارس کے علما کا مشترکہ اعلامیہ

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، نائب صدر مولانا انوار الحق اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے مدارس کے بارے میں بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مساجد کی تعداد 6 لاکھ سے زائد، مدارس کتنے ہیں؟

وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ خواجہ آصف کی جانب سے اسلام آباد میں ہزاروں مدارس کی زمین پر قبضے کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان جہاد ریاست کی پالیسی تھی اور اس کا الزام مدارس پر نہیں ڈالا جانا چاہیے۔ پاکستان میں دہشتگردی اور انتہاپسندی، خواہ مذہبی، سیاسی یا لسانی بنیاد پر ہو، قابل مذمت ہے، مگر اس کے اصل اسباب پر غور کرنا ضروری ہے، مدارس کو بلاوجہ ہدف نہیں بنایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس رجسٹریشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری، مدرسوں کو کن باتوں کا پابند بنایا گیا ہے؟ تفصیلات جاری

وفاق المدارس کے قائدین نے یاد دہانی کرائی کہ خواجہ آصف نے کچھ عرصہ قبل مدارس کے طلبا کو وطن عزیز کی سیکنڈ دفاعی لائن قرار دیا تھا، اور آج وہ سارا ملبہ مدارس پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف کے اس غیر ذمہ دارانہ اور سراسر غلط بیان کا نوٹس لیا جائے اور آئندہ کے لیے تمام حکومتی ذمہ داران کو مدارس کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روکا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اعلامیہ جاری افغان جہاد خواجہ آصف دفاعی لائن علما مفتی تقی وزیردفاع وفاق المدارس

متعلقہ مضامین

  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ خرچ
  • وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وفاق المدارس کے علما کا مشترکہ اعلامیہ
  • دہشتگردی کی مذمت، خیبرپختونخوا امن جرگے کا اعلامیہ جاری
  • خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع میں دہشت گردی کی مذمت ، امن جرگے کا اعلامیہ جاری
  • خیبرپختونخوا اسمبلی امن جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
  • 27ویں آئینی ترامیم پر ووٹنگ سے قبل جے یو آئی کا اہم ہدایت نامہ جاری
  • جوڈیشل کمپلیکس دھماکا: اسلام آباد بار کونسل کا 3روزہ ہڑتال کا اعلان
  • غیر مقامی مزدوروں کی منتقلی سے متعلق اعلامیہ جعلی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان
  • جنوبی کوریا : چینی ماہی گیر وں کی کشتی الٹنے سے 9لاپتا