Daily Mumtaz:
2026-07-24@07:06:24 GMT

دہشتگردی کی مذمت، خیبرپختونخوا امن جرگے کا اعلامیہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

دہشتگردی کی مذمت، خیبرپختونخوا امن جرگے کا اعلامیہ جاری

پشاور: (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع میں دہشت گردی کی مذمت، خیبرپختونخوا امن جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی میں پاس کی گئی امن و امان کے حوالے سے مجوزہ قوانین پر فوری عمل کیا جائے، پولیس اور سی ڈی ٹی داخلی سلامتی کی قیادت کرینگے۔

آئینی طور پر پولیس اور سی ڈی ٹی باقی اداروں سے معاونت طلب کرسکتی ہے، غیر قانونی محصولات ،بھتہ خوری کے خلاف ایک مربوط پالیسی بنائی جائے تاکہ دہشت گردوں کا معاشی ناطہ ٹوٹ جائے۔

اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا بالخصوص شورش زدہ علاقوں میں معدنیات کی غیر قانونی نکاسی کا خاتمہ کیا جائے، غیر سرکاری اراکین پر مشتمل صوبائی سطح پر امن کے فورم قائم کئے جائے۔

شہری سطح پر پولیس اور بلدیاتی اداروں کے مابین ہم آہنگی کے لیے سٹی سیل قائم کئے جائیں، سٹی سیل چیک پوسٹوں کے خاتمے کے لیے مقررہ وقت پر مبنی منصوبے تیار کریں۔

اعلامیہ کے مطابق مقامی حکومتوں کے استحکام اور مالی تحفظ کے لیے آئینی ترامیم کی جائیں، پراونشل فنانس کمیٹی کو نیشنل فنانس کمیشن کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

وفاق کے ذمے صوبے کے آئینی مالی حقوق کی مد میں نیڈل ہائیڈل پرافٹ دیا جائے، تیل پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، پانی کا حصہ این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ دیا جائے۔

جرگہ کے اعلامیہ کے مطابق گیارہویں این ایف سی ایوارڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اعلامیہ کے مطابق

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری