اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر نے کہا کہ عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ انجمن غلامان امریکا کیجانب سے 26ویں کے بعد 27ویں ترمیم ملک کی بنیادوں کو ہلا دینے کے مترادف ہے، عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اندرون سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب قیم سہیل احمد شارق، امیر ضلع آصف یاسین و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دعوؤں کے برعکس پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر و تجارتی مرکز کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا ہے، کوئی سڑک سلامت نہیں رہی، پھر بھی ای چالان عالمی معیار کے ہیں، جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبکہ حیدرآباد سے کشمور موئن جودڑو کا منظر پیش کر رہے ہیں، باقی کسر ڈاکوراج سے پوری کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو ایگزیکٹو کے کنٹرول میں کرکے عوام سے انصاف کی امید بھی چھین لی گئی ہے، فارم 47 کی پیداوار حکومت نے مقتدر قوتوں کی خوشامد کیلئے 73ء کے متفقہ آئین کو دفن کر دیا ہے، جس سے ملک کی بنیادیں کمزور اور عوام کو بغاوت پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ ٹرمپ کی خوشامد کیلئے برادر پڑوسی ملک سے دشمنی اور جارحانہ بیان بازی دونوں ممالک کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگی، اسلئے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور تمام معاملات کو مذاکرات سے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کے فرسودہ نظام کو مکمل طور پر بدلنے کی جدوجہد کر رہی ہے، 21 نومبر کو بدل دو نظام کے سلوگن کے تحت مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والا سہ روزہ اجتماع عام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام 21 تا 23 نومبر کو مینار پاکستان اجتماع عام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کیونکہ سندھ کی محرومیوں اور عوامی مسائل کا حل کرپٹ وڈیروں، سرداروں اور جاگیرداروں کے پاس نہیں، بلکہ دیانتدار قیادت اور اسلام کے عادلانہ نظام کو رائج کرنے سے ہی مل سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کاشف سعید شیخ

پڑھیں:

پی پی اور (ن) لیگ نے جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا، ساجد ترین

اپنے بیان میں ساجد ترین نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وہ نقصان، جو ضیاء الحق اور پرویز مشرف بھی نہیں پہنچا سکے، وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ہاتھوں ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وہ نقصان، جو ضیاء الحق اور پرویز مشرف بھی نہیں پہنچا سکے، وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ہاتھوں ہوا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا اور قومی اداروں کو کمزور کیا۔ سیاسی کارکن سب کچھ قربان کر سکتا ہے، لیکن اپنا نظریہ قربان نہیں کرسکتا۔ نظریاتی سیاست ہی عوام کی اصل نمائندگی کرتی ہے، مگر بدقسمتی سے آج کے سیاسی منظرنامے میں نظریے کی جگہ مفادات نے لے لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی واضح ہدایت پر بی این پی نے ہمیشہ اصولی سیاست کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں 26ویں آئینی ترمیم کے دوران پارٹی کی جانب سے ووٹ بیچنے پر سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رنجو کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ بی این پی نے اس وقت 26ویں ترمیم کو مسترد کیا تھا، اور اب 27ویں آئینی ترمیم کو بھی مسترد کرتی ہے۔ کیونکہ یہ ترامیم صوبوں کے حقوق کو محدود کرنے کی کوشش ہیں۔ بی این پی ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کسی سودے بازی کے بغیر اپنی اصولی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم، ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں: فیصل واوڈا
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں حیدرآباد کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • 27 ویں ترمیم بادشاہت کی بنیاد ،عدلیہ ختم کرنے کی سازش ہے،کاشف سعید شیخ
  • پی پی اور (ن) لیگ نے جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا، ساجد ترین
  • 27 ویں ترمیم عدالتوں پر تالا لگانے کے مترادف ہے،عوامی تحریک
  • آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر
  • 27ویں ترمیم آئینی ہے اور نہ ہی جمہوری، یہ کسی کو فائدہ دینے کیلیے ہے، سہیل آفریدی
  • عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا، 27ویں ترمیم کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، وزیر قانون
  •  پہلے ہم 26ویں ترمیم کو رو رہے تھے اب 27ویں ترمیم کو روئیں گے، ساری علی سید