27 ویں ترمیم عدالتوں پر تالا لگانے کے مترادف ہے،عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-2-16
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی نائب صدر ستار رند، مرکزی رہنما ماہ نور ملاح، حسنہ راہوجو اور ممتاز کھوسو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم عدالتوں پر تالا لگانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ سپریم نہیں رہے گی بلکہ ایک مخصوص طبقے کی عدالت بن کر رہ جائے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی 27ویں آئینی ترمیم کے لیے جلدبازی ظاہر کرتی ہے کہ حکومت تمام انتظامی امور چھوڑ کر صرف ترمیم منظور کرانے میں مصروف ہے۔سینیٹ میں محض ڈیڑھ گھنٹے کے اندر پوری ترمیم کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینیٹرز نے ترمیم پڑھے بغیر ہی منظور کر لی ہے۔ انتخابات میں دھاندلیوں کے ذریعے پارلیمان کو تو پہلے ہی ربڑ اسٹیمپ بنایا جا چکا تھا، اب عدالتیں بھی ربڑ اسٹیمپ بن جائیں گی۔رہنماؤں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آئین صرف ایک کاغذ رہ گیا ہے، باقی تمام اختیارات ایک مخصوص طبقے کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ حکمران چاہے جتنی بھی کرپشن کریں، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد صدر اور فیلڈ مارشل کو تاحیات احتساب سے استثنا دینا بادشاہت سے بھی زیادہ خطرناک نظام ہے، جہاں بادشاہوں کا کوئی احتساب نہیں ہوتا اور وہ عوام کو غلام بنا کر ساری زندگی حکمرانی کرتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: 27ویں آئینی ترمیم کے کہ 27ویں آئینی ترمیم نے کہا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ: تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غفار کاکڑ ایڈووکیٹ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-08-29