وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کو ترمیم کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل ہے اور ایوان میں رائے شماری کے دوران یہ بل آسانی سے منظور ہو جائے گا

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج 27ویں آئینی ترمیم ایوان میں پیش کی گئی تو وہ ضرور منظور ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے 27ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات کونسے ہیں؟

عطاء تارڑ نے کہا کہ حکومت کو ترمیم کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل ہے اور ایوان میں رائے شماری کے دوران یہ بل آسانی سے منظور ہو جائے گا۔

وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا ’کاش! اپوزیشن اس آئینی ترمیم پر سیر حاصل گفتگو کرتی اور شق وار بحث میں حصہ لیتی۔ بل پڑھے بغیر شور و غل مچانے اور بیانیہ بنانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔‘

’یہ پراکسی وار ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ‘

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے وانا میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج نے 500 سے زائد طلبہ کو بازیاب کرایا جو دہشتگردوں کے قبضے میں تھے۔

عطاء تارڑ نے کہا ’وانا میں طلبہ کو ریسکیو کرنے کے لیے یہ ایک تاریخی آپریشن تھا، جس پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ دنیا اس آپریشن کو یاد رکھے گی، اور یہ کارنامہ دنیا کی ملٹری اکیڈمیوں میں پڑھایا جائے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو یہ پیغام جان لینا چاہیے کہ پاکستان نے اپنے سے 4 گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے۔ دشمن مورچے چھوڑ کر بھاگ گیا، یہ پراکسی وار ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

نواز شریف کی آمد سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف آج پارلیمنٹ ہاؤس آرہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے نواز شریف آج 27ویں ترمیم میں ووٹ ڈالنے آئیں گے، خواجہ آصف کی تصدیق

جس پر عطاء تارڑ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’آپ کی بھی ملاقات کرائیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عطاء تارڑ نے وفاقی وزیر کے لیے

پڑھیں:

حکومت کل تک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی خواہشمند، ججز بھی حلف اٹھائیں گے، 27 ویں ترمیم آج شام تک منظور کرانے کا عزم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس پر صدر مملکت کے دستخط کے فوراً بعد حکومت جمعرات کو وفاقی آئینی عدالت کا قیام چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ترمیم پر قومی اسمبلی میں بحث بدھ کو (آج) دوبارہ شروع ہوگی، جس میں حکومت پرعزم ہے کہ شام تک یہ ترمیم ایوان سے منظور کرا لے۔

سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ جیسے ہی یہ ترمیم قومی اسمبلی سے منظور ہوگی، یہ بل صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھیج دیا جائے گا اور اس کے بعدیہ ترمیم باضابطہ طور پر آئین کا حصہ بن جائے گی۔

جیسے ہی آئینی عمل مکمل ہوگا، حکومت کا ارادہ ہے کہ جمعرات کو ہی وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقریب حلف برداری منعقد کی جائے، جس سے باضابطہ طور پر ایک نئی عدالت قائم ہو جائے گی۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے اس نئی عدالت کے چیف جسٹس اور دیگر ججوں کے تقرر کے حوالے سے بنیادی کام مکمل کر لیا ہے۔ عدالت میں ججوں کی ابتدائی تعداد کا تعین صدارتی آرڈر کے تحت ہوگا، جبکہ مستقبل میں ججوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ ایکٹ آف پارلیمنٹ سے ہوگا۔

27ویں آئینی ترمیم کے تحت، صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کا تقرر کریں گے۔ سینیٹ پاکستان پیر کو 27ویں آئینی ترمیم منظور کر چکی ہے، جبکہ آج قومی اسمبلی سے اس کی منظوری اس پر فوری عملدرآمد کی راہ ہموار کر دے گی اور جمعرات تک باضابطہ طور پر وفاقی آئینی عدالت قائم ہو جائے گی۔
انصارعباسی

متعلقہ مضامین

  •  قومی اسمبلی  سے27 ویں آئینی ترمیم کی آج منظوری کا امکان
  • قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
  • حکومت کل تک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی خواہشمند، ججز بھی حلف اٹھائیں گے، 27 ویں ترمیم آج شام تک منظور کرانے کا عزم
  • 27 ویں آئینی ترمیم کی آج منظوری کا امکان؛ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں
  • حکومت کل تک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی خواہشمند، 27 ویں ترمیم آج منظور ہونیکا امکان
  • پاکستان پر حملے افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں،وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • 27 ویں آئینی ترمیم پرکوئی ڈیڈ لاک نہیں، ووٹ پورے ہیں، عطاء اللہ تارڑ
  • آج 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہو جائے گی: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • آئینی ترامیم مثبت اور وقت کی ضرورت کے پیشِ نظر کی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ