ای چالان کے خلاف فریقین سے 25 نومبر تک جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کی درخواست کی سماعت، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے اس درخواست کو بھی چالانز سے متعلق دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔ مرکزی مسلم لیگ کی درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، سندھ حکومت، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، نادرا‘ ایکسائزو دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کراچی کا پورا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، شہر بھر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،شہر میں سہولت کوئی نہیں ، لیکن شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں ،چالان کی آڑ میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکیاں دینا شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایک ہی ملک میں دو قانون کیسے قابل قبول ہوسکتے ہیں؟ لاہور میں چالان کا جرمانہ 200 روپے جبکہ کراچی والوں کے لیے 5000 روپے کیوں؟ کراچی کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔سندھ حکومت نے ای چالان سسٹم کو عوام سے پیسہ بٹورنے کا ذریعہ بنایا ہے، شہر کی سڑکوں، ٹریفک انتظامات اور شہری سہولیات کی حالت ناقابل بیان ہے، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ غیر منصفانہ اور امتیازی جرمانے غیر قانونی قرار دئیے جائیں ،حکومت اور مختلف اداروں کو شہر کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلیے کام کرنے کی ہدایت کی جائے ،مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہناتھا کہ کراچی تین کروڑ کی آبادی والا شہر ہے، یہاں اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ کی
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.