3 لاپتا افراد کیس: سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-08-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں 3 لاپتا افرادکی بازیابی کیلیے نئی درخواستوں کی سماعت، عدالت نے فریقین سے 4 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سندھ حکومت،آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخوست گزار کے وکیل کا عدالت میں کہناتھا کہ سعد عالم فیروز آباد تھانے کی حدود میں بال کٹوانے گیا تھا واپس نہیں آیا، شہری عبد الصبغت تین سال بعد جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا سہراب گوٹھ سے لاپتا ہوگیا، آصف علی ایف بی ایریا کے علاقے سے یکم نومبر سے لاپتا ہے بازیاب کرایا جائے۔ علاوہ ازیں دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار صمد علی میرانی کی بازیابی سے متعلق درخواست عدالت نے واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔ عدالت کاکہنا تھا کہ بندہ تو اب مل گیا وہ لاپتا نہیں رہا لہٰذا بازیابی سے متعلق درخواست نہیں چلائی جاسکتی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے پر بازیابی سے کیس نمٹا دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بازیابی سے عدالت نے
پڑھیں:
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
جماعت اسلامی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا، مگر مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی کے پارکوں میں کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میئر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو اب تک واگزار نہیں کرایا، جو کہ عدالت کے فیصلے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
جماعت اسلامی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ میئر کراچی کے اس رویے کو توہین عدالت سمجھا جائے اور اس پر فوری سماعت کی جائے۔