سوسائٹی کی زمین پرقبضہ‘پولیس افسر کوملزمان کیخلاف انکوائری کاحکم
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-20
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر میںپولیس افسران کی سرپرستی میں سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کا معاملہ ,عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سچل کو مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سچل کو مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ او سچل مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کرکے 13 نومبر تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں ،درخواست غوثیہ کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی عباس حیدر و سمیت 12 رہائشیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا کہ مرزا افضل بیگ، محمد اسد، ندیم احمد ، نوید غفور و دیگر ملزمان ایس ایچ او سچل کی سرپرستی میں سوسائٹی کی زمین پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں،رہائشیوں نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کررکھی ہے ، درخواست کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے، ملزمان سوسائٹی کے مکینوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملزمان کے خلاف خلاف انکوائری ایس ایچ او
پڑھیں:
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
کراچی:جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف توہین عدالت پر فوری سماعت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں پر کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
مئیر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو اب تک واگزار نہیں کرایا۔ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر مئیر کراچی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مئیر کراچی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جلد سماعت کی جائے۔