data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-08-2
ٹھٹھہ (جسارت نیوز) جماعت اسلامی ضلع ٹھٹھہ کے رہنما اورگھارومیں مدرسہ کے مہتمم مولانا عبدالسمیع ہالیپوتہ کے بڑے بھائی محمد جمن انتقال کرگئے، نمازجنازہ وتدفین آبائی گائوں ارسلان ہالیپوتہ میں کی گئی ۔جس میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری الطاف احمد ملاح ،ٹھٹھہ و بدین اضلاع کے ذمے داران سمیت علاقے کے معززین اورقریبی رشتے دار شریک تھے ۔ دریں اثنا جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو، اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے مولانا عبدالسمیع ہالیپوتہ سے بھائی کی وفات پردلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

ڈی این اے تحقیق پر نوبل انعام یافتہ جیمس واٹسن انتقال کرگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈی این اے پر تحقیق میں نوبل انعام جیتنے والے معروف امریکی سائنسدان جیمس واٹسن 97 برس کی عمر انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈی این اے کی ساخت کے حوالے سے نوبل انعام پانے والے امریکی سائنسدان جیمس واٹسن طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی موت کی تصدیق کولڈ سپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی۔

جیمس واٹسن نے 1962ء میں نوبل انعام جیتا تھا، جیمس واٹسن نے اپنے موت سے قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ اہم کام کرنا چاہتے تھے، وہ سچائی کی کھوج میں تھے اور یہی ان کے زندگی کا مقصد تھا۔

جیمس واٹسن کو 1953ء میں فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ساتھ ڈبل ہیلکس سٹرکچر دریافت کرنے پر نوبل انعام کا شریک حقدار قرار دیا گیا تھا، نیچر نامی رسالے میں پہلی بار شائع ہونے والی ان کی تحقیق کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے جسے مالیکیولر بائیولوجی میں اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین