زمین کی الاٹمنٹ کا اختیارالیکشن کے بعد نومنتخب کمیٹی کو دیاجائے، مہران ایکشن کمیٹی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(نمائندہ جسارت )مہران کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید کمال شاہ اور دیگر عہدیداران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کی عملی جدوجہد کے نتیجہ میں لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ سندھ نے مہران سوسائٹی کو دوسو ایکڑ زمین کی مشروط الازٹمنٹ کا لیٹر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو لکھا ہے، چونکہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی نے مہران کوآپریٹو سوسائٹی کی انتظامیہ کو 45 روز کے اندر سوسائٹی کے عہدیداران کے الیکشن کروانے کے تین عدد لیٹر جاری کر دئے ہیں، جس کا مہران سوسائٹی کی نااہل انتظامیہ نے کوئی سنجیدہ جواب ابھی تک جمع نہیں کروایا ہے، چونکہ نئے الیکشن کروانے کے لیٹر جاری ہونے کے بعد سوسائٹی کے چیئرمین، جنرل سیکریٹری سمیت مینیجمنٹ کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے، لہذا ایکشن کمیٹی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مودبانہ گزارش کرتی ہے کہ مہران کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کو دوسو ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ الیکشن کے بعد نئی منتخب منیجمنٹ کے آنے کے بعد ہونی چاہئے، رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے مہران سوسائٹی کے الیکشن کروانے کے لیٹرز جاری ہونے کے بعد اگر عرصہ دراز سے سوسائٹی پر قابض منیجمنٹ کمیٹی کوئی بھی غیر قانونی قدم اٹھائے گی تو سوسائٹی کے ممبرز کے مفاد میں ایکشن کمیٹی قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے اور ایکشن کمیٹی ہر اس عمل پر قانونی قدم اٹھائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایکشن کمیٹی سوسائٹی کے کوا پریٹو کے بعد
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔