کراچی:

پاکستان کسٹمز نے ناردرن بائی پاس پر قائم ایک عارضی ڈپو پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق خفیہ ٹینکوں سے 42 ہزار 200 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔ برآمد شدہ ڈیزل کو ضبط کرکے اسٹیٹ ویئر ہاؤس میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈپو میں ذخیرہ شدہ ایرانی ڈیزل شہر میں غیر قانونی طور پر فروخت کیا جا رہا تھا۔

کسٹمز حکام کے مطابق ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایرانی ڈیزل

پڑھیں:

کراچی میں بھاری بھرکم چالان، پنجاب میں بھی خطرے کی گھنٹی بجنے کا امکان

—فائل فوٹو

پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد سمری پنجاب اسمبلی بھیج دی گئی۔

سمری کے متن کے مطابق موٹر وہیکل آرڈیننس میں 20 ترامیم کی منظوری دی گئی ہے، موجودہ چالان کی شرح 200 روپے سے لے کر 1 ہزار روپے تک ہے جبکہ چالان کی نئی شرح 2 ہزار سے لے کر 20 ہزار تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سمری میں اوور اسپیڈ پر موٹرسائیکل پر 2 ہزار، دو ہزار سی سی کار تک 5 ہزار اور دو ہزار سی سی سے زیادہ والی کار پر 20 ہزار روپے جرمانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

کمرشل اور پبلک سورس وہیکل کو اوور اسپیڈ پر 15 ہزار، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے 15 ہزار تک جرمانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سمری میں لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار، ڈرائیونگ کے دوران فون سننے پر 2 سے 15 ہزار تک اور کم عمر ڈرائیور کو گاڑی یا موٹر سائیکل دینے والے پر مقدمے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری میں گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیلٹ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور گاڑیوں کے ڈیزائن تبدیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ڈیجیٹل چالان اور کمپیوٹرائزڈ لائسنس کو بھی قانونی حیثیت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

 سمری کے متن کے مطابق 1965 کے آرڈیننس کے تحت موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھنے والا بھی ہیلمٹ پہنے گا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پوائنٹ بیس سسٹم بھی لایا جارہا ہے، ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 2 سے 4 پوائنٹس تک کاٹے جائیں گے، 20 پوائنٹ کٹنے پر ڈرائیونگ لائسنس 6 ماہ سے ایک سال تک معطل کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈسک برآمد
  • کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، 42 ہزار لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد
  • کراچی میں بھاری بھرکم چالان، پنجاب میں بھی خطرے کی گھنٹی بجنے کا امکان
  • اسلام آباد میں شہری کی ضبط لینڈ کروز کراچی میں کمشنر اِن لینڈ کے پاس ہونے کا انکشاف
  • کراچی میں ای چالان کا نظام بے قابو، شہری کو ایک ہی روز میں 50 ہزار کے چالان مل گئے
  • کراچی میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد
  • پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کرلیا گیا
  • رکھنی میں غیرملکی سگریٹس کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • اے این ایف کی ضلع خیبر میں بڑی کارروائی، 144 کلوگرام چرس برآمد